سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور اینگرو کے مابین کچرے سے آر ڈی ایف (RDF) (Refused Derived Fuel) بنانے کے پہلے منصوبے کی فزیبلیٹی رپورٹ بنانے کے لئے دستخطوں کی تقریب۔

محکمۂ اطلاعات
حکومتِ سندھ
کراچی۔
فون:99204401
30 ستمبر 2022ء

ٹکرز :
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور اینگرو کے مابین
کچرے سے آر ڈی ایف (RDF) (Refused Derived Fuel) بنانے کے پہلے منصوبے کی فزیبلیٹی رپورٹ بنانے کے لئے دستخطوں کی تقریب۔

وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ، وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی تقریب میں شرکت۔

مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ ، محکمہ بلدیات کے سینئر افسران اور اینگرو کے افسران موجود۔

آر ڈی ایف سیمنٹ فیکٹریوں کی ضروریات کو بھی پورا کرسکتا ہے۔

اینگرو پہلا آر ڈی ایف پلانٹ لینڈ فل سائٹ پر لگانا چاہتے ہیں۔
ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق صوبے میں معاشی ترقی کے لئے تیزی سے کام ہورہا ہے۔
ناصر شاہ ۔

یہ اقدام گرین اینڈ کلین کراچی منصوبے کا ہی ایک جز ہے۔
امتیاز شیخ۔

اس منصوبے سے ماڈررن کراچی کے تصور کو تقویت ملے گی۔
امتیاز احمد شیخ

کچرے کا سہی استعمال ہو تو یہ معاشی اثاثہ ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ۔

کچرے سے ایندھن بنانا ،ویسٹ ٹو انرجی پالیسی کا بہت اہم حصہ ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

سندھ کے ہر ضلع میں کچرے کو توانائی کے لئے استعمال کرنے کی حکمتِ عملی پر کام کررہے ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ۔

کچرے کو توانائی میں تبدیل کرنے سے لینڈ فل سائٹس کے بھر جانے کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
ناصر شاہ ۔

اس منصوبے سے سندھ حکومت کو ریوینیو بھی ملے گا۔
سید ناصر حسین شاہ ۔

سندھ حکومت کی پالیسیوں سے صوبہ ترقی کررہا ہے۔
ناصر شاہ۔

حالیہ سیلابوں سے آنے والی تباہی کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
ناصر شاہ ۔

جو قبضہ مافیا جہاں بھی ملوث ہے ان کے خلاف کارروائی ہوئی ہے اور یہ سخت کارروائی جاری رہے گی۔
ناصر شاہ ۔

سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام اس سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ۔

سندھ بھر میں 2 لاکھ گھروں ، 37 اسپتالوں کو سولرائز کرنے کے منصوبے پر بہت حد تک کام ہو چکا ہے۔
امتیاز شیخ۔