فریال تالپور کا حکومتِ چین اور چینی عوام کی جانب سے پاکستان کے لیے بروقت امداد پر اظہارِ تشکر

چینی کمپنی ہوانینگ فویان پورٹ اینڈ شپنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے چینی قونصل خانے اور ہوانینگ فویان پورٹ اینڈ شپنگ کمپنی کے نمائندوں کی ملاقات

وفد نے پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا

ملاقات کے دوران سیلاب کے صورتحال اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے سدباب پر تبادلہ خیال کیا گیا

فریال تالپور کا حکومتِ چین اور چینی عوام کی جانب سے پاکستان کے لیے بروقت امداد پر اظہارِ تشکر

چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے: فریال تالپور

ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ پاک – چین دوستی کی بنیاد قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی: فریال تالپور

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور وزیراعظم دوطرفہ تعلقات کو کثیر الجہتی شعبوں میں وسعت دی: فریال تالپور

صدر آصف علی زرداری نے پاک چین اقتصادی راہداری کے ویژن کی شکل میں دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیاں فراہم کیں: فریال تالپور

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہِ چین کے دوران حکومتِ چین کا فراخدلانہ تعاون ہر پاکستانی کو ہمیشہ یاد رہے گا: فریال تالپور

اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ پاک – چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے: فریال تالپور

بعدازاں، چینی کمپنی کی جانب سے امدادی سامان پروونشل ڈزاسٹر مینیجمینٹ اتھارٹی کے ڈئریکٹر جنرل سید سلمان شاہ کے حوالے کردیا گیا

اس موقعے پر فریال تالپور، صوبائی وزراء سعید غنی اور سردار شاہ، ارکانِ سندھ اسمبلی سہیل انور سیال، قاسم سراج سومرو اور سعدیہ جاوید موجود

کمشنر لاڑکانہ ڈویژن گنہور خان لغاری بھی اس موقعے پر موجود تھے

=================================