خوبرو گیل گیڈوٹ ’اسنو وائٹ‘ کی نئی فلم میں منفی کردار ادا کریں گی

ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ ڈزنی کی فلم اسنو وائٹ کے نئے ورژن میں بری ملکہ کا کردار ادا کریں گی۔

یہ بات کیلیفورنیا میں منعقدہ ایک نمائش میں بتائی گئی، اس فلم میں ریچل زیگلر اسنو وائٹ کا کردار نبھائیں گی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے گیل گیڈوٹ کا کہنا تھا کہ بری ملکہ کا کردار میرے ماضی کے تمام کرداروں سے مختلف ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کا کام زیر التوا تھا جو پچھلے موسم بہار میں شروع ہوچکا ہے۔

اسنو وائٹ کا یہ نیا ورژن 2024ء میں ریلیز کیا جائے گا۔