ہم سپر فور میں ہارے، مگر اصل معرکہ فائنل میں ہوگا، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے ہارے ہیں لیکن اصل معرکہ فائنل میں ہوگا۔

اپنے بیان میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ جیت کر سیلاب زدگان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے، وطن سے دور یہ مناظر دیکھ کر اسکواڈ میں شامل ہر رکن دکھی ہے۔

بھارت کیخلاف میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد بھی ہماری ٹیم پُراعتماد تھی۔

شاداب خان نے کہا کہ میچ آخری اوور تک گیا تھا، بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی۔