محنت اور دیانت داری سے اپنا کام کریں تو کوئی آپ کو آگے بڑھنے سے روک نہیں سکتا ۔ صائمہ پیکجنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر یوسف ٹن والا کا نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے محمد وحید جنگ کو خصوصی انٹرویو ۔

محنت اور دیانت داری سے اپنا کام کریں تو کوئی آپ کو آگے بڑھنے سے روک نہیں سکتا ۔ صائمہ پیکجنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر یوسف ٹن والا کا نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے محمد وحید جنگ کو خصوصی انٹرویو ۔


تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی پرنٹ پاک نمائش سال 2022 کے موقع پر پیپر پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ انڈسٹری کی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لیے محمد وحید جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے یوسف ٹن والا ، ایم ڈی صائمہ پیکجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بتایا کہ ان کے نزدیک پرنٹ پارک نمائش بہت اچھی اور بہترین نمائش ثابت ہوئی۔

خوشی اس بات کی ہے کہ کم وقت میں بہت اچھے طریقے سے اس کو منعقد کیا گیا بڑی تعداد میں لوگ اس میں شریک ہوئے انڈسٹری کی جانب سے بھرپور شرکت اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اپنی کمپنی کے قیام اور پس منظر کے حوالے سے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ انیس سو ستاسی سے یہ کمپنی کام کر رہی ہے صائمہ پیکجز کمپنی میری بڑی بیٹی صائمہ کے نام پر بنائی تھی وہ سب سے بڑی بیٹی اور کرونا کے دوران اللہ کو پیاری ہو گئی ۔


انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کافی سخت مقابلہ ہے اور یہ اچھا رجحان ہے ۔ صرف مقابلے اور کرونا جیسے مسائل کی وجہ سے لوگوں کا بزنس کافی متاثر ہوا لیکن میرا یقین ہے محنت کرو گے تو کوئی آگے بڑھنے سے روک نہیں سکتا

نوجوانوں کے لیے بھی میرا یہی پیغام ہے کہ محنت سے اپنا راستہ بناؤں اپنا کام دیانتداری سے کرو جس شعبے میں بھی ہو اور جو کام بھی کر رہے ہو اسے محنت اور دیانتداری سے مکمل کرو اللہ پر بھروسہ رکھو کوئی طاقت تہمیں روک نہیں سکتی ۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور معاشی مسائل کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ تو زندگی کا حصہ ہے کاروبار میں مسائل تو آتے رہیں گے ہم نے بھٹو صاحب اور ضیاء صاحب کا دور بھی دیکھا ہے بس اپنے کام میں محنت کریں اپنی سمت سیدھی رکھیں اللہ پر بھروسہ رکھیں کام چلتا رہے گا اب سیلاب کی تباہی بھی دیکھ رہے ہیں کراچی کی حالت بھی دیکھ رہے ہیں سب کچھ خود صحیح کرنا ہوگا آپس میں ایک دوسرے سے لڑنے کی بجائے ایک دوسرے کی مدد کریں ۔آخر میں انہوں نے نمائش کو کامیاب قرار دیتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور تمام کاروباری لوگوں کو کہا کہ محنت اور دیانت سے آگے پڑھیں ۔


(With -Usaf- Tinwala)
====================================