کل شب بہت سے دوست اور ساتھی ، بھائی واثق نعیم کے لئے نیک تمنائیں لے کر آئے تھے ۔ قریبی دوست بھی ، گھر والے بھی ، کام کے دوران دن رات ساتھ رہنے والے بھی ۔


کل شب بہت سے دوست اور ساتھی ، بھائی واثق نعیم کے لئے نیک تمنائیں لے کر آئے تھے ۔ قریبی دوست بھی ، گھر والے بھی ، کام کے دوران دن رات ساتھ رہنے والے بھی ۔


وجہ؟ وجہ یہ کہ وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں ۔ اس سے قبل وہ ماشاءاللہ ہنستے کھیلتے نو بار اینجیو پلاسٹی کرا چکے ہیں ، مجھ جیسے (محض ایک بار اس مرحلے سے گزرنے والے) لوگوں کو طفل مکتب سمجھتے ہیں ۔ اس بار وہ بفضل خدا نسبتا” بڑے امتحان سے سرخرو گزرنے کے لئے تیار ہیں ، بائی پاس سرجری کرانے کے لئے فرزانہ بھابی اور نبیہا خان کے ساتھ لندن جا رہے ہیں ۔
واثق نعیم ، اسٹار مارکیٹنگ کی وجہ سے ملک بھر میں جانے جاتے ہیں مگر کم لوگ اس بات سے آگاہ ہیں کہ وہ اسٹیج سے ، روسٹرم اور مائیک سے ، شہرت سے دور رہنا چاہتے ہیں ۔ جو لوگ ان کو جانتے ہیں وہ ان کی ہمت اور حوصلے سے بھی واقف ہیں ۔ وہ ایک فائٹر ہیں ،


ہر حال میں مطمئن ، ہمہ دم آگے بڑھنے کے لئے تیار، اپنے محبوب لوگوں کے درمیان ہمیشہ بہت خوش ۔ یہی وجہ ہے کہ بے شمار لوگ کل شب اس سرسبز لان میں جمع تھے ۔ سید سرمد علی ، احمد شاہ ، انیق احمد ، شاداب طیب ، ایوب کھوسہ، ذیشان خان ، محمود خان ، نظرالحسن جلیل ، رضوان صدیقی ، غیاث انور ، طہارت علی خان ، خالد فرشوری ، اسٹار مارکیٹنگ ، مین ہل ایڈورٹائزنگ اور سن بلڈرز کے بہت سے ساتھی ، سب لوگ ان کے آپریشن کی


کامیابی اور مکمل صحت یابی کے لئے اجتماعی دعا میں شریک رہے ۔
دعا ہے کہ اللہ ان پر اپنے کرم کا سایہ رکھے ، وہ اس مرحلے سے کامیاب گزریں ، چند ہفتے بعد اپنی مخصوص بے فکر مسکراہٹ کے ساتھ واپس لوٹیں.


(By-Akhlaq-Ahmed)
==============

Wasiq Naeem
===============================