،عمران خان کی سوچ عوام اور ملک دشمن تھی،ملک کیلئے بات نہیں کر سکتے تو سازش تو نہ کریں،

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے عمران خان کو جواب دینا پڑے گا کہ جب ملک ڈوب رہا تھا تم سازش کر رہے تھے،عمران خان نے 4 سال معاہدوں کو توڑا،شوکت ترین نے آخری معاہدے کو نہ صرف توڑا بلکہ ملک کو مشکل میں ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سوچ صرف اپنی سیاست بچانے کی ہے،یہ سازش کے تحت پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی نے وہ کیا جو دنیا کے امیر ترین ملک نہیں کرسکتے،پیٹرول کی قیمت کو کم کیا اور بجلی کی قیمت جو بڑھنی چاہیے تھی وہ جان بوجھ کر نہیں بڑھائی۔
پی ٹی آئی نے پاکستان کے مسائل حل کرنے کی بجائے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے پر اکتفا کیا،ہم بھی اگر وہی طریقہ اپناتے معاملات کو مزید خراب کر کے چلے جاتے۔


انکا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جس لگن سے کام کیا وہ تاریخی ہے،پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا وقت نہیں آیا کہ مشکل فیصلے کیے۔ہم حقائق سے ملکی ضروریات سے خود کو علیحدہ نہیں کرسکتے،پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں جو فیصلے کیے اس پر افسوس ہے۔


لیگی رہنما نے کہا کہ کیا یہ سوچ لیڈر کی ہونی چاہیے جو عمران خان کی ہے،عمران خان کی سوچ عوام اور ملک دشمن تھی،ملک کیلئے بات نہیں کر سکتے تو سازش تو نہ کریں،سیاست کرنے کیلئے بہت وقت پڑا ہے آج ملک کی بات ہو نی چاہیے۔ ادھر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ جھوٹا مقدمہ بنا کر عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ رہے،ملک کی ساکھ مجروح کر رہے ہیں۔ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں عالم اسلام کے لیڈر سمجھے جاتے ہیں، ان کو نظر آ گیا ہے کہ سیاست میں عمران خان کا مقابلہ مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے،مسئلے کا ایک ہی حل ہے کہ الیکشن کرائیں اور عوام کو فیصلہ کر دیں
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-09-01/news-3262504.html
=============================