سدا بہار ھر فن مولا شخصیت اور خصوصی بچوں کی جان عابد ھاشمی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

تحریر ۔۔۔شہزاد بھٹہ
==========================
سدا بہار شخصیت خصوصی بچوں کی جان محمد عابد مقصود ھاشمی کو تقریبات 75 سالہ جشن آزادی کے موقع پر شاندار خدمات و اعلی کارکردگی سر انجام دینے پر محکمہ ھائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر عاشق ڈی پی آئی ھائر ایجوکیشن پنجاب لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور خوبصورت پھول پیش کر رھے ھیں ۔


عابد ھاشمی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر کلک شکیل فاروقی لورز آف اسپشل چلڈرن اور اسپشل ایجوکیشن ویلفئیر ایسوسی ایشن آف پاکستان ( سیپ پاکستان) کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ھیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور سدا خوش وخرم رکھے


خصوصی بچوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی مزید ھمت و جذبہ پیدا کرنے امین
خوبصورت معصوم سادہ دل اور یاروں کے یار عابد ھاشمی دوستوں کی محفلوں کی رونق ھیں عابد ھاشمی چوبیس گھنٹے دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں جب بھی کسی نے عابد کو مشکل وقت میں یاد کیا تو عابد فورآ حاضر ھوتے ھیں اور حتی الامکان مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں چاہئے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے
اگر یہ کہا جائے کہ عابد ھاشمی انسان کے روپ میں ایک فرشتہ ھیں تو غلط نہیں ہوگا اس کے اندر ایک ھی وقت میں مختلف خصوصیات پائی جاتی ہیں عابد ایک درد دل رکھنے والا بندہ ھے یہ کسی کو دکھی نہیں دیکھ سکتا
آج کے دور میں عابد جیسے بندے بہت کم ھیں جو سراپا عشق و محبت ھیں ایک نہایت احساس دل رکھنے والے پیارے دوست کی خوبیوں کا ذکر کرنا شروع کیا جائے تو اس کے ایک کتاب چاھیے ھو سکتا ھے کہ وہ کتاب


کم پڑ جائے کہ ھاشمی صاحب کی شخصیت کا احاطہ نہ ھو سکے
عابد ھاشمی کا تعلق ایک نہایت اعلی تعلیم یافتہ مہذب سید فیملی سے ھے آپ کے والد محترم سید مقصود الحسن شاہ اپنے وقت کے ولی ھیں جہنوں نے ساری عمر محکمہ ھائر ایجوکیشن لاھور میں نہایت ایمانداری اور محنت سے خدمات انجام دیں اور ہمیشہ کوشش کی کہ آنے والے ضرورت مندوں کی مدد کی جائے یہی وجہ ھے کہ محکمہ ھائر ایجوکیشن میں آج بھی لوگ شاہ صاحب کو نہایت الفاظ سے یاد رکھتے ہیں اور یہی خصوصیات اللہ تعالیٰ نے سید مقصود الحسن شاہ کی اولاد میں پیدا کی ھیں
عابد ھاشمی انسانیات کے اس قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں جو آج کے دور میں بھی اپنے والدین و عزیز واقارب کی خدمت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے
عابد ھاشمی کے والد محترم عمر کے آخری حصے میں سخت بیمار رھے ان کی بیماری کے دوران عابد نے ایک سچے اور محبت کرنے والے بیٹے کی طرح اپنے والد محترم کی ھر لحاظ سے مکمل دیکھ بھال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی والد صاحب کو مختلف ہسپتالوں میں لے جانا اور ڈاکٹروں سے ان کے علاج و معالجے کے لیے بات کرنی بلکہ عابد اپنے والد محترم کو روزانہ صاف ستھرا رکھنے کیلئے باقاعدگی سے نہانے کے ساتھ ساتھ ان کے لباس کا خصوصی خیال رکھتے
اللہ تعالیٰ بہت کم لوگوں کو اپنے بزرگ والدین و عزیز واقارب کی خدمت کرنے کا موقع دیتا ھے


انہی عظیم لوگوں میں ھاشمی صاحبِ شمار ھوتے ھیں والد صاحب کی وفات کے بعد باقاعدگی سے قبرستان جانا اور ان کی مغفرت کے لیے دعائے خیر کرنا عابد کے معمولات زندگی میں شامل ھے والد صاحب کے بعد ھاشمی اپنی محبت بھری جنت کی بھی دل وجان سے خدمت کر رھا ھے ماں رب کا دوسرا روپ ھوتا ھے جس کی جتنی بھی خدمت اور سیوا کی جائے وہ نہایت کم ھے بالکل نہ ھونے کے برابر جس گھر میں بوڑھے ماں باپ ھوتے ھیں وھاں رحمتوں کے نزول ھوتے ھیں اللہ تعالیٰ ھی بزرگ والدین کی خدمت کرنے کی ھمت و طاقت اور حوصلے دیتے ہیں بلکہ اللہ ھی ایسی اولاد کی ڈیوٹی لگاتے ہیں جنہیں بڑھاپے میں اپنے ماں باپ کی خدمت کا موقع ملتا ھے عابد بھی ایسے لوگوں میں شمار ھوتے ھیں جن کو اللہ نے پسند فرمایا اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ وہ ماں جی سمیت تمام ماؤں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے


یہاں پر عابد کی بیگم صاحبہ کا ذکر کرنا ضروری ھے جہنوں نے اپنے ساس سسر کی دل و جان سے دن رات خدمت کی اور ان کو اپنے حقیقی والدین سمجھ کر فرائض پورے کئے اور آج بھی اماں جی کی خدمت کا فریضہ انجام دے رھی ھیں
عابد ھاشمی کے اندر بے شمار کردار موجود ھیں ایک فرمانبردار بیٹے سے کر محبت کرنے شفقت باپ کی تمام تر صلاحیتیں اور خوبیاں موجود ھیں عابد کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار خوبیوں سے نواز رکھا ھے بہترین نعت خواں جو اپنی پرسوز آواز میں ھر محفل میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کرتے ھیں


اللہ تعالیٰ نے عابد کو خوبصورت رسیلی کمال آواز سے نواز رکھا ھے سنگیت کے ساتھ عابد کا رشتہ روح و غذا جیسا ھے وہ جب بھی کوئی گیت گاتے ھیں اپنی خودی میں ڈوب کر گاتے ہیں آج کے دور میں عابد جیسے گیت کار بہت کم ھیں جو لائیو شو کرتے ہیں عابد نے پاکستان بھر میں خصوصی بچوں کے لیے گیت کاری کی ھے کلک شکیل فاروقی لورز آف اسپشل چلڈرن کے زیر اہتمام ھونے والے پروگرامز میں اپنی سنگیت کے جوھر دکھائے ھیں جب وہ گیت پیش کرتے ہیں تو خصوصی بچے بے ساختہ خوشیوں سے جھومتے ہوئے ڈانس پیش کرتے ہیں اور یہی خوشیاں پھیلانا ھماری ٹیم کا مقصد ھے عابد ھاشمی شہزاد بھٹہ کی ٹیم کے اھم ترین ممبر ھیں


کلک شکیل فاروقی لورز آف اسپشل چلڈرن نے محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب اور محکمہ ھائر ایجوکیشن پنجاب کے باھمی اشتراک سے ملک بھر خصوصاً پنجاب میں آگاھی مہم برائے معذوری کے سلسلے میں آگاھی عوام پروگرام آج کی بیٹی کل کی ماں کے عنوان سے مختلف کالجز میں لاتعداد پروگرامز منعقد کئے جن میں مختلف ماھرین نوجوان طالبات کو معذوری کے بارے معلوماتی لیکچرز دیتے رھے ان تمام پروگرام میں عابد ھاشمی کی شمولیت اور پرفارمینس لازمی ھوتی رھی
کلک شکیل فاروقی لورز آف اسپشل چلڈرن نے 2016 میں غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے وحدت کالونی لاھور میں کلک دیوار مہربانی کے نام سے ایک پراجیکٹ شروع کیا جو بھی الحمدللہ کامیابی سے رواں دواں ھے کلک دیوار مہربانی کو کامیابی سے چلانے میں بھی عابد ھاشمی کی کاوشیں شامل حال ھیں
عابد ھاشمی دیگر سرگرمیوں کے علاؤہ سیر و سیاحت کے بھی دلدادہ ھیں وہ دنیا کے سامنے خوبصورت، حسین اور دلکش پاکستان پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس مقصد کے لئے انہوں نے لاھوری بائیکرز کلب جائن کر رکھا ھے وہ فارغ اوقات میں اپنے دوستوں کے ہمراہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں نکل جاتے ھیں اور پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ وہ ھماری جان عابد ھاشمی سمیت تمام دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور انسانیت کی خدمت کرنے کا موقع دیتا رھے آمین
============================================