کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی ویٹ لفٹر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے

کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے حیدر علی بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 305 کلو گرام وزن اٹھا کر پانچویں پوزیشن لی، انگلینڈ کے ویٹ لفٹر کرس مرے نے 325 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

دولت مشترکہ گیمز کے ویٹ لفٹنگ کے 81 کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں پاکستان کے حیدر علی بھی شامل تھے، جنہوں نے اسنیچ کی پہلی باری میں 135 کلو گرام وزن اٹھایا، لیکن وہ دو بار 140 کلوگرام وزن اٹھانے میں ناکام ہوگئے۔
کلین اینڈ جرک میں حیدر علی نے پہلی بار میں 161 کلو گرام وزن اٹھایا، دوسری باری میں 169 کے کلو گرام وزن اٹھانے میں ناکام ہوئے لیکن تیسری اور آخری باری میں انہوں نے 170 کلو گرام وزن اٹھایا۔

اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر 305 کلو گرام وزن اٹھایا اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

اس ایونٹ میں انگلینڈ کے ویٹ لفٹر نے گولڈ، آسٹریلیا کے ویٹ لفٹر نے چاندی اور کینڈین ویٹ لفٹر نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔