کراچی میں امدادی کیمپس دوسرے روز بھی قائم، عوام کی بھرپور شرکت

بلوچستان میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثر افراد کی مدد کے لئے کراچی کے مختلف بلوچ علاقوں میں امدادی کمیپس دوسرے روز بھی قائم ہیں۔ امدادی کیمپس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اور مدادی سامان اور نقدی رقوم جمع کروائے گئے۔ یہ کمیپس بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ جو مزید ایک اور روز یعنی پیر کے روز تک جاری رہینگے۔ مرکزی کیمپ سلمان ٹاور، ملیر پندرہ، امام بخش مارکیٹ کے قریب قائم ہے جبکہ جمعہ گوٹھ، ملا عیسی گوٹھ، غازی ٹاؤن، نیو شفیع گوٹھ، کوہی گوٹھ، کاٹھور، شرافی گوٹھ فقیر کالونی اور صالح محمد گوٹھ میں بھی امدادی کیمپس قائم ہیں۔


اتوار کو 17 کیمپس لگائے گئے امدادی کیمپوں میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ کمبل، کپڑے، لحاف، گھی، چاول، دال، چینی، سمیت دیگر اشیا سمیت نقدی رقوم بھی جمع کروائے گئے۔
اتوار کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں ترجمان کا کہنا تھا کہ امدادی کیمپس آج دوسرے روز سے قائم ہیں۔ جس میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور امدادی سامان جمع کروائیں۔ ترجمان کے مطابق یہ تین روزہ کیمپس ہیں۔ جو پیر کے روز تک جاری رہینگے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی وہ پھرپور طریقے سے کیمپس میں آئے اور سیلاب زدگان کی مدد کریں۔ أج یہ امدادی سامانوں پرمشتمل تین ٹرکوں کے ذریعے بلوچستان کے وندر، اوتھل، لاکھژا اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کردیا گیا
============================