برطانیہ کی ایڈریانا نے 10چوٹیاں سر کرکے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا

برطانیہ کی ایڈریانا براؤنلی آٹھ ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئی ہیں۔

21 سالہ برطانوی کوہ پیما نے گزشتہ روز دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا، اس سے قبل ایڈریانا براؤنلی نانگا پربت اور براڈ پیک کو بھی سر کر چکی ہیں۔

ایڈریانا کے ٹو سر کرنے والی کم عمر ترین برطانوی ماؤنٹینیئر بھی بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 20 سالہ شہروز کاشف اب تک آٹھ ہزار میٹر سے بلند 10چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز اور ایڈریانا تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما کے ریکارڈ کا تعاقب کر رہے ہیں۔

شہروز کاشف ان دنوں گیشربرم ون اور کےٹو سر کرنے کی مہم پر ہیں جبکہ ایڈریانا براؤنلی بھی کے ٹو کے بعد گیشربرم کا رخ کریں گی۔