نصیر الدین شاہ کی 72 ویں سالگرہ پر انیل کپور کی محبت بھری مبارکباد

بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے نصیر الدین شاہ کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ لی گئی اپنی پرانی تصاویر شیئر کر دیں۔

پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انیل کپور نے کیپشن دیا کہ نصیر بھائی کے ساتھ ان دو فلموں ‘وہ سات دن’ اور ‘کرما’ نے میری زندگی بدل دی۔
انیل کپور نے سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نصیر الدین شاہ کو خود کے لیے نہایت متاثر کن اور پراثر قرار دیا۔

پچھلی چند دہائیوں میں انیل کپور اور نصیر الدین شاہ نے کئی فلموں میں ساتھ کام کیا۔

1983 میں ان دونوں کی پہلی فلم ‘وہ سات دن’ ریلیز ہوئی، اگلی فلم 1986 میں ریلیز ہوئی جس کا عنوان ‘کرما’ تھا۔

ایک دہائی بعد ایک بار پھر انیل کپور اور نصیر الدین شاہ 1996 کے دوران فلم ‘راجکمار’ میں ساتھ نظر آئے۔