کیا آپ نے ’بلیک چیز پیزا‘ کھایا ہے؟

پیزا ایک ایسی ڈش ہے جس میں کئی سالوں سے مختلف قسم کی تبدیلیاں اور تجربات ہوتے رہے ہیں، اب پیزا کی ایک اور نئی قسم متعارف کروا دی گئی ہے۔

بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع ایک کیفے نے پیزا کی ایک اور نئی قسم تیار کر لی ہے جسے ’پیزا بائی انجینئرز‘ کہتے ہیں، پیزا کی اس نئی قسم کو تیار کرنے کے لیے ’بلیک چیز‘ کا استعمال کیا گیا ہے۔

پیزا کی اس نئی اور انوکھی قسم کی سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں پیزا کی اس نئی قسم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈش کا نام ’بلیک ہول پیزا‘ ہے اور اس کی قیمت 445 بھارتی روپے ہے۔

اس ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس پیزا کرسٹ کا رنگ قدرتی کالا ہے اور کوئی مصنوعی مادہ استعمال نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر 5 دن پہلے ایک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’انڈیا کا پہلا بلیک چیز پیزا‘۔

اس ویڈیو میں کچھ لوگ یہ بلیک چیز پیزا کھاتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔