پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) نے یوم مئی کے موقع پر آزادیِ صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے صحافیوں کے حقوق کے لئے لاہور پریس کلب کے سامنے بھرپور ریلی ومظاہرہ منعقد کیا۔


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) نے یوم مئی کے موقع پر آزادیِ صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے صحافیوں کے حقوق کے لئے لاہور پریس کلب کے سامنے بھرپور ریلی ومظاہرہ منعقد کیا۔ جس میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پی یو جے کے چئیرمن احسن ضیاء، صدر محترمہ فرزانہ چوہدری، جنرل سیکرٹری عامر ملک، سینئر نائب صدر عقیل انجم اعوان، نائب صدر محمد مجیب اللہ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید آفاق علی زیدی، جوائنٹ سیکرٹری جاوید ہاشمی، خزانچی درخشندہ علمدار نے ریلی کی قیادت کی، اور وائس چیئرمین ظہیر شیخ سمیت اراکین مجلس عاملہ بشمول ندیم سلیمی، عاصم نذیر بھٹی، کرم داد خان، مدثر قدیر، لیاقت علی گوہر، اقرا مغل، محمد شہزاد، وقاص خلیل، حارث مرغوب، عابد اسلام، ندیم مصطفیٰ، انور کھرل، فرخ علی اور انس ضیاء نے شرکت کی.
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی یو جے احسن ضیاء نےانتہائی نامساعد حالات میں صحافیوں کو پیشہ وارانہ زمہ داریاں ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حقوق کے لئے جدو جہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پی یو جے صحافیوں کا نہ سودا کرے گی اور نہ کسی کو کرنے دے گی، اور اس مقصد کے لئے تمام میڈیا کے اداروں کے سامنے احتجاج ودھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔
فرزانہ چوہدری نے کہا کہ بول اور نوائے وقت انتظامیہ صحافیوں کو واجبات کی ادائیگی میں ڈیل پر مجبور کررہی ہے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ بول، نوائے وقت، جنگ گروپ اور دیگر اداروں کی انتظامیہ سے صحافیوں کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
رحمان بھٹہ نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مالکان ITNE کے فیصلے کو رکوانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ لیکن صحافی برادری اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتی ہے۔
شوکت علی نے کہا کہ بول نیوز انتظامیہ کو خبردار کیا کہ صحافیوں کی تنخواہوں اور واجبات کو ادا کیا جائے ورنہ پی یو جے ان کے ادارے کا محاصرہ کرے گی۔
فوٹو جرنلسٹس کے قائم مقام صدر جمیل شیخ اور نواب مقبول نے صحافیوں کے حقوق کی جنگ کے لئے پی یو جے کی جدو جہد میں بھرپور شمولیت کا اظہار کیا۔
اس کے علاؤہ سینئر صحافیوں بشمول عاصم حسین، ریاض بھٹی، کنول نسیم، ثمن عروج، نازیہ بٹ، فوزیہ سلطانہ، غلام زہرہ، روحیل اکبر، اعجاز بٹ، رمضان شیخ، سینئر اینکر اقبال شاہد، رانا ذوالفقار، چوہدری سرفراز، علی جعفری، عامر بٹ، حافظ اکرم، عتیق شاہ، محمد علی، سلمان عبدہو، چئیرمن پی ایف جے فاروق حارث، اجمل حیات ایڈووکیٹ کے علاوہ وکلاء، مزدور تنظیموں، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔