دریائی گھوڑے کا دریا عبور کرتے چیتے پر حملہ

بوٹسوانہ کے علاقے سیلنڈا میں دریا عبور کرنے والے تین چیتوں پر دریائی گھوڑے نے حملہ کر دیا، جانوروں کے حوالے سے کام کرنے والی ایک تنظیم نے ویڈیو شیئر کر دی۔

یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کیپشن دیا گیا کہ یہ ’’ناقابل فراموش لمحہ‘‘ ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین چیتے دریا پار کر رہے ہیں اور دریائی گھوڑا نہایت غصے میں تینوں پر غراتے ہوئے حملہ آور ہوتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دریائی گھوڑا دنیا کا سب سے جان لیوا ممالیہ ہے۔

افریقہ میں سالانہ 500 افراد دریائی گھوڑے کے ہاتھوں جان گنوا دیتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ چیتوں سے دو گنا زیادہ جان لیوا ہوتے ہیں۔