قازقستان،48 ہزار سال قبل رہنے والے انسان کی باقیات دریافت

قازقستان میں ایک غار سے سائنسدانوں کو 48 ہزار سال قبل رہنے والے انسان کی باقیات مل گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکستان کے علاقے میں واقع توتیبولک غار سے 48 ہزار سال پہلے رہنے والے ایک شخص کے آثار ملے۔

اس غار کو تلاش کرنے والوں میں اسپین، امریکا، رومانیہ اور قازقستان کے نمائندے بھی شامل تھے۔

ماہرین نے بتایا کہ پچھلے سال غار سے تاریخی آثار اور راکھ کی باقیات ملی تھیں جس کی بنیاد پر لیبارٹری میں ثابت ہوا کہ اس غار میں 48 ہزار سال پہلے لوگ موجود تھے۔

قازقستان کی اس غار سے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے کھدائی کی جارہی ہے۔