دلیپ کمار نے کس میچ میں 50 رنز بنائے تھے؟

بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنیوالے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے کولکتہ ایڈن گارڈنز میں چیریٹی کرکٹ میچ میں 50 رنز بنائے تھے۔

دلیپ کمار نے ہندی فلموں میں اپنے شاندار کام سے پوری دنیا میں اپنا نام بنایا، اس ماہر اداکار نے اپنے کیریئر میں مختصر عرصے کے لیے بنگالی سنیما میں بھی اپنی شناخت بنائی۔

11 فروری 1979ء کو دلیپ کمار نے ایڈن گارڈنز میں چیریٹی کرکٹ میچ کھیلا جس میں اُنہوں نے 54 رنز بنائے تھے۔

دلیپ کمار نے بنگال کے سیلاب زدگان کی ناصرف مدد کی تھی بلکہ اپنے اخلاق سے اُن کے دل بھی جیتے اور یہی وجہ ہے کہ اداکار کے انتقال کے وقت بنگال کے لوگوں نے شدید گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار کو اپنی اہلیہ سائرہ بانو اور مداحوں سے بچھڑے ہوئے 1 برس بیت گیا ہے، وہ طویل علالت کے بعد 7 جولائی 2021ء کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔

دلیپ کمار نے سوگواران میں اہلیہ سائرہ بانو کو چھوڑا تھا، دلیپ کمار کے انتقال کے بعد ان کی بیوہ سائرہ بانو اکثر بیمار رہنے لگی ہیں۔

سائرہ بانو کو شوہر کے انتقال کے کچھ ماہ میں ہی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، تاہم اس وقت وہ بہتر ہیں اور گھر پر موجود ہیں۔