ساحر علی بگا نے گانا خراب کرنے پر عالیہ بھٹ پر مقدمہ کیوں نہ کیا؟

پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بہت پیاری لگتی ہیں۔

ساحر علی بگا نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔

اس دوران ساحر علی بگا سے پوچھا گیا کہ اُن کا گانا ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ جب عالیہ بھٹ کی جانب سے گا کر بگاڑا گیا تو انہوں نے عالمی عدالت میں عالیہ بھٹ پر مقدمہ کیوں نہیں کیا؟
جس پر ساحر علی بگا کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ مجھے بہت سوہنی لگتی ہے، میں نے سوچا گانے تو جیسا بھی گا رہی ہیں اچھا لگ رہا ہے، جہاں اتنے لوگ بے سُرا گا رہے ہیں وہاں عالیہ بھٹ کا گانا بگاڑنا بھی جائز ہے۔

ساحر علی بگا نے مزید کہا کہ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے عالیہ بھٹ سے گانا گانے کو کہا تھا اور میرا یہ گانا عالیہ بھٹ کے ریکارڈ کروانے سے پہلے مجھ سے اجازت بھی لی گئی تھی۔