دارالامان سکھر- محکمہ ترقی نسواں سندھ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش دارالامان سکھر کی جھوٹی ویڈیو کی سختی سے تردید کردی

مور خہ 28جون 2022
محکمہ ترقی نسواں سندھ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش دارالامان سکھر کی جھوٹی ویڈیو کی سختی سے تردید کردی
جھوٹی ویڈیو میں دارالامان میں اور ادویات کی کمی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے, ترجمان محکمہ ترقی نسواں سندھ
کراچی28 جون۔ محکمہ ترقی نسواں سندھ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش مبینہ ویڈیو میں خاتون کی جانب سے دارالامان سکھر میں کھانے اور ادویات کی کمی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ویڈیو کو جعلی, من گھڑت اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے. ترجمان ترقءنسواں سندھ نے کہا ہے کہ مقامی این جی کی جانب سے رچائے جانے والے ڈرامے کی ویڈیو میں وائس اوور کے ذریعے


جو منظرکشی کرنے کی کوشش کی گءہے وہ حقیقت کے بالکل منافی ہے. انہوان نے کہا کہ معزز سیشن جج صاحب انسپیکشن کی غرض سے ہر ماہ ایک یا دو مرتبہ دارالامان کا سرپرائز وزٹ کرتے ہیں جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر سکھر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے بھی بذات خود دارالامان کا دورہ کرکے معاملے کی انکوائری کی ہے جس میں کسی خاتون نے کھانے و ادویات سمیت دیگر سہولیات کے فقدان کی کوءشکایت نہیں کی. انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں صوباءوزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے بھی سیکریٹری انجم اقبال جمانی, ڈپٹی کمشنر سکھر, اسسٹنٹ کمشنر, متعلقہ افسران اور وکلاء کے ہمراہ دارالامان سکھر کا دورہ کیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کیں اور دارالامان میں مہیا کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا. اس موقع پر سیدہ شہلا رضا نے انتظامیہ دارالامان سکھر کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دارالامان میں موجود خواتین کو کسی بنیادی سہولت کی کمی نہیں ہونی چاہیے اور ادارے کی بدنامی کا سبب بننے والے عناصر پر کڑی نظر رکھیں جبکہ اس موقع پر انہوں نے نءایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دیدی.
ہینڈآﺅ ٹ نمبر 659۔۔۔ایس اے

===================================