حکومت پنجاب کی پابندیوں کے باوجود کرپٹ مافیا اور افسروں نے پیسوں کی لالچ میں احکامات ہوا میں اڑا دیئے رات کے اندھیرے میں راجن پور غلہ منڈی سے صوبہ سندھ ڈیلی کی بنیاد پر کروڑوں مالیت کے گندم کنٹینر لوڈ کرکے سمگل ہونے لگے

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی پابندیوں کے باوجود کرپٹ مافیا اور افسروں نے پیسوں کی لالچ میں احکامات ہوا میں اڑا دیئے رات کے اندھیرے میں راجن پور غلہ منڈی سے صوبہ سندھ ڈیلی کی بنیاد پر کروڑوں مالیت کے گندم کنٹینر لوڈ کرکے سمگل ہونے لگے


جو تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک اور پولیس کی آشیرباد سے ڈیلی کی بنیاد پر کروڑوں روپے مالیت کی گندم سمگل ہونے لگی جب کہ بےنظیر برج پر پولیس چوکی اور محکمہ خوراک کے افسران کی


موجودگی میں رات کے اندھیرے میں کنٹینرز گزارے جاتے ہیں اور بعذریعہ موٹروے صوبہ سندھ سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ڈی پی او راجن پور سے کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
حسنین عباس سونترہ
ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور
روز نامہ ندائے اقبال ملتان

==================================