ضلع راجن پور میں گندم کے بڑے پیمانے پر کنٹینرز اسمگل ہونے کا انکشاف حکومت پنجاب کی پابندی کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی


راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں گندم کے بڑے پیمانے پر کنٹینرز اسمگل ہونے کا انکشاف حکومت پنجاب کی پابندی کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے ضلع راجن پور سے غیر قانونی طریقے سے کروڑوں روپے کی گندم سمگلنگ ہونے لگی شہریوں کی کمپلین کے باوجود ضلعی انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ذرائع کے مطابق ڈیلی کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی گندم صوبہ سندھ اور صوبہ کے پی سمگل ہونے کا انکشاف جبکہ کرپٹ مافیا ضلعی افسران کے نام پر لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سے کرپٹ مافیا اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
حسنین عباس سونترہ
ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور

=====================