پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے شعبہ کوالٹی کنٹرول سنٹر کے زیر اہتمام پانی کی مائیکرو بیالوجیکل ٹیسٹنگ کے بارے میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا


پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے شعبہ کوالٹی کنٹرول سنٹر کے زیر اہتمام پانی کی مائیکرو بیالوجیکل ٹیسٹنگ کے بارے میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا – ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے ڈاکٹر سید عطاء الرحمن کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے کوالٹی کنٹرول سنٹر لاہور نے گزشتہ روز پانی کی مائیکرو بیالوجیکل ٹیسٹنگ کے بارے میں آگاہی ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا- کوالٹی کنٹرول سنٹر لاہور کے ڈائریکٹر انجینئر خرم متین نے اشیاء کے معیار کو برقرار رکھنے میں پی ایس کیو سی کے کردار اور پانی کی ٹیسٹنگ کی اہمیت کے بارے میں روشنی ڈالی- اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائیکروبیالوجی ڈاکٹر عمران خان نے پانی کی مائیکروبیالوجی ٹیسٹنگ کے طریقہ کار، پانی میں موجودبیکٹیریا اور وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں ورکشاپ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ سرکاری و پرائیویٹ لیبارٹریوں اور انڈسٹریز کے نمائندے ، کنسلٹنٹس ، طلباء ودیگر نے اس ٹریننگ سیشن میں شرکت کی- ورکشاپ کے شرکاء نے اتھارٹی کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اس طرح کے مزید ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔