قصور کی خبریں

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*

قصور پتوکی کے نواحی گاؤں ویرم میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح پانچ افراد کا جاوید کے گھر دھاوا،میاں بیوی پر تشدد،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں ویرم چک نمبر 4 میں بچوں کے درمیان معمولی جھگڑے کے بعد خالد،عابد اور مانی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر جاوید کے گھر دھاوا بول دیا دونوں میاں بیوی کو وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا،ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح افراد نے جاوید کی بیوی کے کپڑے پھاڑ دیئے،جس سے وہ برہنہ ھوگئی،ملزمان 28900ہزار روہے کی نقدی رقم اور موبائل فون چھین لیا،اور میاں بیوی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ھو گئے،تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے مدعی جاوید کی تحریری درخواست پر خالد،عابد،اور مانی سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصورپولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ کھارہ چونگی کے قریب نجی سکول کے چوکیدار اور ایک نامعلوم جواں سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں شیخ عماد کا رہائشی 24 سالہ علی شان کھارہ چونگی رائیونڈ روڈ کے ایک نجی سکول میں بطور چوکیدار ڈیوٹی سر انجام دیتا تھا گزشتہ روز حسب معمول صبح سویر ے سکول کا عملہ جب سکول پہنچا تو سکول کے اندر چوکیدار علی شان اور ایک نامعلوم جواں سالہ لڑکی کی نعشیں پڑی تھیں جن کو نامعلوم ملزمان نے سر میں گولیاں مار کر قتل کرکے ان کے قریب پسٹل پھینک کر فرار ہو گئے واقع اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر پسٹل کو قبضہ میں لے لیا اور نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی دوران ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن قصور عبدلواہاب کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کرائم سین اور فرانزک ٹیموں کی شواہد اکٹھے کرنے کے لیے خود نگرانی کی پولیس ترجمان نے صحافیوں کو وقوعہ متعلق بتایا ہے کہ پولیس اس وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع سے چھان بین کر رہی ہے سکول انتظامیہ اور علی شان کے ورثا سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں تا کہ کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکے۔دورے قتل کے واقع کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخو پورہ رینج سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ڈی پی او قصور کو نامعلوم ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصورپولیس تھانہ سٹی پھولنگر نے بد نام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم کو اطلاع ملی کہ محلہ نذیر شاہ پھولنگر میں صابر نامی شخص چرس فروخت کر تا ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی نے صابر کوپکڑ کر اس سے 1350 گرام چرس برآمد کرلی ہے ملزم نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ انیس عرف علی جو کہ منشیات کا تھوک بیوپاری اس کی چرس فروخت کرتا ہے۔

قصورکے گردو نواح میں دو لڑکیو ں کو اغواء کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے محمد اکرم نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کی بیٹی سولہ سالہ مہوش گھر سے اکیڈمی میں پڑھنے کے لیے گئی جس کو تین نامعلو م ملزمان اغواء کرکے لے گئے ہیں۔ اسی طرح پھولنگر صفاں والا چوک کے محمد اشرف نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کی بہو نادیہ بی بی کو شیر علی وغیرہ چار ملزمان ورغلا پھسلا کر اغواء کرکے لے گئے ہیں پولیس مصروف کاروائی ہے۔

*قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)*
قصور پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری قصور خالد زیب چوہدری نے کہا ھے کہ موجود امپورٹڈ حکومت کو ہٹا کر فوری شفاف الیکشن کروائے جائیں ورنہ اس کرپٹ ٹولے کے ھاتھوں اٹھنے والے مہنگائی کے طوفان میں پوری عوام تنکوں کی طرح بہہ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے مزید کہنا تھا کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو زبردستی اقتدار دلوا کر ملک میں مہنگائی کا سیلاب لاکر عوام کی زندگیاں اجیرن اور ملکی معیشت تباہ کردی گئی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے ٹکٹ ھولڈر حاجی مقصود صابر انصاری نے ریلی سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عوام کے ساتھ ہونیوالے ظلم پر آپ کس طرح نیوٹرل رہ سکتے ہیں۔آج ہم اپنے کپتان عمران خان کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کال پر لبیک کہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے جب تک ک اس امپورٹڈ حکومت کو گھر نہیں بھیج دیتے ریلی میں مہر محمد اشفاق،چوہدری محمد اشفاق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان اورہر مکتبہ فکر کے افراد سمیت بچوں، خواتین اور بوڑھے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔امپورٹڈ حکومت کے خلا ف زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔ مقررین نے ااپنے خطا ب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت میں مہنگائی مارچ کرنے والے مہنگائی کا وہ سیلاب لائے ہیں جس سے ملک کا ہر شہری بری طرح متاثر ہوا ہے، لوگ مہنگائی کے باعث خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اپنی نااہلی کا ملبہ عمران خان پر ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اور اس مہنگائی کو عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے جو کہ سفید جھوٹ ہے۔آج امپورٹڈ حکومت کہہ رہی ہے کہ اپنے دور میں مہنگائی نہ کرنا بھی عمران خان کا جرم ہے۔ملک بھر میں بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور عوام مہنگائی کے ساتھ یہ عذاب بھی بھگت رہے ہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ ان کو این آر او ٹودیا گیا ہے اور یہ اپنے کیسز اور ثبوت مٹانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔ بلاول، مولانا اور میڈیا کے کچھ مخصوص اینکر جو پی ٹی آئی حکومت کے دور میں تھوڑی سی مہنگائی پر بھی گلا پھاڑ پھاڑ کر احتجاج کیا کرتے تھے وہ آج کل کہاں غائب ہیں۔ کیا یہ میٹھی مہنگائی ہے جو آپ کو اچھی لگ رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی ہے،اب نیوٹرل رہنے سے کام نہیں چلے گا۔ ملکی معیشت اور قوم کو تباہ کیا جارہا ہے، کس کا انتظار ہے۔ہمیں آئی ایم ایف کا طعنہ دینے والے آج آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو پورا کرنے کیلئے عوام پر مہنگائی کا ظلم ڈھا رہے ہیں۔ فوری صاف اور شفاف الیکشن کروا ئے جائیں، یہی ملک وقوم کے بہترین مفاد میں ہے۔