پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالر حیم نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں صاف و شفاف انتخابات کرانے اور زرداری لیگ کی غنڈہ گردی کو روکنے کے لیے پولنگ کے اندر اور باہر فوج کو مقرر کیا جائے

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالر حیم نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں صاف و شفاف انتخابات کرانے اور زرداری لیگ کی غنڈہ گردی کو روکنے کے لیے پولنگ کے اندر اور باہر فوج کو مقرر کیا جائے کیونکہ زرداری لیگ بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے غندہ گردی پر اتر آئی ہے زرداری لیگ نے ضلع سانگھڑ کے شہر کھڈڑو کے میراں اسٹاپ پر جی ڈی اے کی پرامن انتخابی ریلی پر حملہ کرکے سندھ کی امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ مذمتی پریس بیان میں کیا ہے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے کھڈڑو شہر میں جی ڈی اے کی ریلی پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات کی ذمیدار زرداری لیگ حکومت پر ہوگی ، انہوں نے مزید کہا کہ شکست خوردہ زرداری لیگ ایک بار پھر ڈسٹرکٹ خیر پور میرس کے شہر درازا شریف جیسا سانحہ کرانا چاہتی ہے جس میں جی ڈی اے کے 12 سے زائد جوان شہید اور زخمی ہوگئے تھے ، زرداری لیگ کے غنڈوں نے جی ڈی اے کے ایم پی اے وریام فقیر اور دیگر رہنماؤں کی ریلی پر خونی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 کارکنان شدید زخمی ہوگئے زخموں کو حیدرآباد ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے اور حملے آور غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری طور پر گرفتار کیا جائے سردار عبدالر حیم نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور پولیس کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ، سردار عبدالر حیم نے کہا کہ اگر زرداری لیگ کو بلدیاتی انتخابات کی کامیابی کے نتائج پلیٹ پر رکھ کر دینے ہیں تو الیکشن کرانے کا ڈہونگ رچانے کا کیا مقصد ہے ۔