وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی زیر صدارت بارش کے متعلق اجلاس


وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی زیر صدارت بارش کے متعلق اجلاس

بارشوں کے پیش نظر واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ

بارش سے قبل سیوریج کی تمام پمپنگ اسٹیشن کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔ وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم

تفصیلات کے مطابق شہر میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، متوقع بارشوں کے سلسلے میں چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو احکامات جاری کیے کہ بارش سے قبل سیوریج کی تمام پمپنگ اسٹیشن سمیت واٹر بورڈ کی تمام مشینری جینٹنگ، سیکشن، راڈنگ ،سیور کلینگ مشینوں اور ڈی واٹرنگ پمپس کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے اور بارش سے قبل شہر کی اہم شاہراہوں، نشیبی علاقوں میں پہنچا دیئے جائیں، انہوں نے تمام اضلاع کے سپرنٹینڈنٹ انجینئرز کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ اپنے متعلقہ ڈویژن میں موجود رہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ فراہمی ونکاسی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں جنریٹرز کی مدد سے رواں رکھا جائے اور واٹر بورڈ کے کنڈیوٹ، نہرو سمیت دیگر تنصیبات کی کڑی نگرانی کی جائے، اجلاس کے موقع پر چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو، اسٹاف آفیسر ٹو وائس چیئرمین ندیم کرمانی، سپریڈنٹ انجینئر انور میمن، ایگزیکٹیو انجینئر عبدالفتاح شیخ، ایگزیکٹیو انجینئر عبدالمالک سمیت دیگر افسران موجود تھے، اس موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ عملہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔