کراچی کے بچوں جمناسٹک اور چیئرلیڈنگ کا شوق بڑھنے لگا


بچوں کی ٹریننگ کیلئے لگائے گئے کیمپ میں بچوں کی بڑی تعداد شریک
والدین بھی بچوں کو اس کھیل میں بھرپور سپورٹ کرتے نظرآتے ہیں
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے بچوں بھی جمناسٹک اور چیئرلیڈنگ کا شوق بڑھنے لگا ہے۔اس سلسلے میں کراچی میں بچوں کی ٹریننگ کیلئے کیمپ لگایاگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں لگائے گئے کیمپ میں کارٹ وہال س سمیت ہانڈ اسپرنگ،فاروڈرول اور دیگر کرتب کی تربیت دی جارہی ہے۔جمناسٹک میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بچوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے۔اس کیمپ میں بچوں کوجمناسٹک کے ساتھ چیر لیڈنگ کی مشقیں بھی کرائی جاتی ہیں۔والدین بھی بچوں کو اس کھیل میں بھرپور سپورٹ کرتے نظرآتے ہیں۔ والدین نے بتایا کہ جمناسٹک سے نہ صرف بچے جسمانی طورپرفٹ رہتے ہیں بلکہ ان کی ذہنی نشونمابھی ہوتی ہے۔