ای او بی آئی پنشن کم از کم 25 ہزار روپے کی جائے: پنشنرز فورم


حکومت ماہانہ 8500روپے پنشن دے رہی ہے یعنی یومیہ 283 روپے
ادویہ ، ڈاکٹر فیس،کپڑے،شیو، بال کٹوائی ، یوٹیلیٹی بلز، آمد و رفت ممکن نہیں
کراچی (پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اداروں کے ضعیف العمر ملازمین کو 60 برس کا ہو جانے پر ملنے والی پنشن ساڑھے آٹھ ہزار روپے سے بڑھا کر کم از کم تنخواہ کے مساوی یعنی 25 ہزار روپے کی جائے ۔صدر مملکت ،وزیر اعظم ، چیف جسٹس پاکدتان اوروزیر افرادی قوت کے نام کھلے خط میں ای او بی آئی پنشنرز فورم نے نشاندہی کی کہ60سال تک نجی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ورکرز کوحکومت ماہانہ 8500روپے پنشن دے رہی ہے یعنی یومیہ 283 روپے حالانکہ ٹھیلے پر ایک وقت کے کھانے کے 90روپے بنتے ہیں۔کیا حکومتی عمائدین یا وزیراعظم کو معلوم نہیں کہ 90روپے میں ایک ریٹائرڈ بوڑھا ایک وقت کا کھانا تک نہیں کھا سکتاجبکہ ،ادویہ ، ڈاکٹر فیس،کپڑے،شیو، بال کٹوائی ، یوٹیلیٹی بلز اور آمد و رفت کے اخراجات اس کے سوا ہیں۔پرائیوٹ ٹرانسپورٹرزنے ایک اسٹاپ سے دوسرے اسٹاپ کا کرایہ ہی تیس روپے کردیا ہے۔اس لئے ای او بی آئی پنشن کم از کم تنخواہ کے مساوی یعنی 25 ہزار روپے کی جائے تاکہ علاج معالجہ اور کھانے پینے کے اخراجات میں مدد مل سکے