فادرز ڈے ۔۔۔Father’ s Day

فادرز ڈے ۔۔۔Father’ s Day

تحریر عامر مجید ۔۔۔۔۔۔۔۔

موجودہ دنیا میں کچھ عرصے سے مختلف موضوعات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے متعلقہ موضوعات پر عالمی دن منانے اور اس حوالے سے گفتگو کرنے کے اس طریقہ کو بڑی جانفشانی سے استعمال کیا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں کافی عرصے سے عورتیں مردوں کا کئی حوالوں سے ساتھ دے رہی ہے مرد حضرات بھی اس کام میں پیچھے نہیں ہیں اور اگر دیکھا جائے تو مرد حضرات باپ کی حیثیت میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں
ہمارے معاشرے میں جب ماں باپ کا ماں باپ بننے کا مرحلہ شروع ہوتا ہے تو روایت یہ رہی ہے کہ عورت حاملہ ہونے کے بعد اپنی صحت کے حوالے سے پیش آنے والے مراحل میں اپنی ماں بہن یا ساس کے ہمراہ ان مراحل سے گزرتی ہے اور مرد عموما اس کا حصہ نہیں بنتے ۔اس کی وجہ یہ سمجھی جاتی ہے کہ یہ ان کا کام نہیں ہے ۔مگر موجودہ دور میں جہاں یہ دنیا ایک گلوبل ولیج کی شکل اختیار کر چکی ہے وہاں ہم دیکھتے ہیں کہ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں اب مرد حضرات زچگی تک کے مراحل میں اپنی شریک حیات کے ساتھ شامل ہوتے ہیں جس سے ان کی شریک حیات کو بڑا حوصلہ اور بھرپور ساتھ محسوس کرتی ہے ۔
امریکا میں 19 جون کو فادر ڈے کی مناسبت سے منایا جاتا ہے اور اس دن میری


اوپر کی سطور میں پیش کیے گئے موضوع کو نہ صرف جوڑا جارہا ہے بلکہ اسے اہمیت بھی دی جا رہی ہے اس سلسلے میں دنیا کے بڑے بڑے ادارے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔US AID اس سلسلے میں اپنا کردار بڑی خوبی سے نبھایا رہی ہے ان کی مدد سے جو مواد شائع ہو رہا ہے اسی میں مرد حضرات کا باپ کی حیثیت میں اپنی شریک حیات کا ماں بننے کے مراحل میں شامل ہونے کی روایت کو بڑا سراہا جا رہا ہے ہمارے ملک میں بھی اس کلچر کو پروان چڑھتے ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے لیکن اس کی مثالیں بڑے اسپتالوں جیسے آغاخان ہسپتال شفا ۔جیسی جگہوں میں مل جاتی ہے

جہاں زندگی کے وقت اپنے ہونے والے بچے کی پیدائش کے وقت ڈاکٹرز باپ کے موجود ہونے کے حوالے سے سراہتے ہیں اور اس کا موقع فراہم کرتے ہیں یہ امر اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بھی باپ کی حیثیت سے مرد حضرات ایسے مواقع پر اپنی بیوی کے ساتھ لے تو ضروری اور اچھا سمجھنے لگے ہیں اور اس کے لیے وقت نکالنا چاہتے ہیں اس کلچر کے پنپنے کے حوالے سے اداروں میں مردوں کو بھی چھٹی ملنے کے حوالے سے عمل درآمد ہو رہا ہے اور قانون سازی بھی اپنے مراحل طے کر رہی ہے ۔
جہاں باپ اپنے گھر کی بہترین معاشی حالت کے لئے دن رات کوشاں رہتا ہے وہی اس قسم کی روایت گھر میں اور باہمی زندگی کو مضبوط کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے اور کر رہی ہے ۔
13 سے 19 جون تک کا ہفتہ مردوں کی صحت کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر منایا جاتا ہے اور 19 جون کو فادرز ڈے منانے کی رسم سے جوڑا جاتا ہے ۔
==============
تحریر عامر مجید
====================================