قومی کرکٹر فاطمہ ثناء کو آئی سی سی کی کیپ موصول

پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کیپ موصول ہوگئی۔

آئی سی سی نے فاطمہ ثناء کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2021 میں شامل کیا تھا۔

خاتون کرکٹر نے اس موقع پر کہا کہ مزید کامیابیوں کی منتظر ہوں۔

یاد رہے کہ فاطمہ ثناء نے اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس سے پچھلے برس سب کو مرعوب کیا تھا۔
انہوں نے سال میں 24 وکٹیں حاصل کیں جس میں صرف ویسٹ انڈیز کے 18 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

انہوں نے قومی ٹیم کی طرف سے بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف میچز کھیلے۔

آئی سی سی نے فاطمہ ثناء کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا تھا۔