بالی ووڈ ڈانس کرنا بہت آسان ہے، نک جونس

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر، امریکی گلوکار نک جونس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا سے بالی ووڈ اسٹائل کا ڈانس کرنا سیکھ لیا ہے۔

نک جونس نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔

گلوکار نے اس شو کے میزبان کو اپنے پسندیدہ بالی ووڈ ڈانس اسٹیپس کرکے دکھائے اور کہا کہ’وہ بالی ووڈ ڈانس کرنے کو بہت آسان سمجھتے ہیں‘۔
اُنہوں نے انٹرویو کے دوران بالی ووڈ ڈانس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ میری بیوی انڈین ہے، ہم بالی ووڈ کے بہت سے میوزِک پر ڈانس کرتے ہیں‘۔
نک جونس نے پریانکاچوپڑا کے ایک مشہور ڈانس اسٹیپ کو فالو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہر وقت یہ اسٹیپ کر سکتا ہوں، چاہے میں بیٹھا ہوا ہوں یا کھڑا ہوں۔‘

پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی نک جونس کے اس انٹرویو کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔