کارتک آریان نے دنانیر کا دن خوشگوار بنا دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے اداکارہ دنانیر مبین کا دن خوشگوار بنادیا۔

پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

یہ اسکرین شاٹ اداکارہ کی بھارتی اداکار کارتک آریان سے ہونے والی گفتگو کا ہے۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ کارتک آریان نے ان سے میسجز پر بات کرکے ان کے دن کو خوشگوار بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار کارتک آریان، دنانیر مبین کی وائرل ویڈیو’پاوری ہورہی ہے‘ سے کافی متاثر ہیں کہ انہوں نے اس مشہور ڈائیلاگ کو اپنی نئی فلم ’بھول بھلیاں 2‘ میں بھی شامل کرلیا ہے۔