بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کی پریس کانفرنس سندھ ملاح فورم کے 18 ہزار ووٹرز نے بلدیاتی انت پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

لاڑکانہ عاشق پٹھان
======================

بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کی پریس کانفرنس سندھ ملاح فورم کے 18 ہزار ووٹرز نے بلدیاتی انت پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما جمیل سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے سندھ ملاح فورم نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، اور پیپلزپارٹی کی غیر مشروط حمایت کی ہے سندھ ملاح فورم کے تمام امیدوار پیپلزپارٹی امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونگے میں سندھ ملاح فورم کا شکر گزار ہوں پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں لاڑکانہ سے سوئپ کرے گی لاڑکانہ پاکستان پیپلزپارٹی


شفاف انتخابات پر یعقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے، لاڑکانہ جے یو آئی رہنما راشد محمود سومرو اپنے یو سی بھی نہیں جیت سکیں گے، انکے پیپلزپارٹی پر الزامات بے بنیاد ہیں لاڑکانہ پیپلزپارٹی نے سابقہ حکومت سے اسیمبلیز توڑ کر انتخابات کروانے کا ہی مطالبہ کیا تھا دوسری صورت میں لانگ مارچ نکلا اور جب اسلام آباد پہنچا تو عدم اعتماد کے ووٹ سے سابقہ حکومت گئی ہم نے الیکشن ریفارمز چاہتے ہیں سابقہ ادوار میں انتخابات غیر منصفانہ تھے پیپلزپارٹی مذہبی انتہاپسندی، دھرنے بازی، جتھابندی کی سیاست پر یعقین نہیں کرتی ہم عمران خان کا مطالبا کیسے مانیں ؟ کیا انہوں نے ہمارا اسیمبلی توڑ کر انتخابات کروانے کا مطالبہ نہیں مانا تھا تحریک انصاف والوں نے پولیس، ایڈمنسٹریشن، سیاستدانوں کو دھمکیاں دیں، جبکہ ایک پولیس اہلکار کو شہید کیا ہم چاہتے ہیں بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں مخالفیں انتخابات سے بھاگ رہے ہیں جے یو آئی اور تحریک انصاف ملکی سیاست میں مخالف جماعتیں ہیں لاڑکانہ میں ایک دوسرے کے حمائتی ہیں یہ منافقت کی سیاست ہے ایم کیو ایم نے


کہا پہلے انہیں فون آتے تھے، فوری ادھر پہنچو، فوری ادھر پہنچو، اب انہوں نے اپنے گناہ دھو کر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے مجھے سابقہ انتخابات میں 3 بار رینجرز نے روکا پولنگ اسٹیشن تک میں نہیں جانے دیا گیا پیپلزپارٹی کے تمام جیالے اور رہنما بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی پر متحد ہے شاہ محمود قریشی کو بیرون ملک ہمیشہ اپنا تعارف کروانے کی ضرورت پڑی جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید کے باعث ساری دنیا جانتی ہے ۔
=========================