کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث تاجر برادری پریشان : صدر، حماد پونا والا

*پریس ریلیز*

*کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث تاجر برادری پریشان (صدر، حماد پونا والا)*

*کے الیکٹرک بجلی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے (صدر، حماد پونا والا)*

کراچی (پ ر) آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹر کے صدر حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث تاجر برادری پریشانی کا شکار ہے جبکہ کے الیکٹرک بجلی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر دن میں چار سے پانچ مرتبہ دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ انتہائی نامناسب عمل ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کاروباری حالات انتہائی خراب رہے ہیں اور رمضان المبارک میں بھی لوگوں کا کاروبار اس نوعیت کا نہیں ہو سکا جس کی امید کی جا رہی تھی کاروباری حالات انتہائی خراب ہیں۔ عید کی چھٹیوں کے بعد بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری حالات مزید خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں تاجر برادری انتہائی پریشانی کا شکار ہے۔ ہیٹ ویوز چل رہی ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ گرمی کے باعث پریشان ہیں بچے اسکولوں میں گرمی سے پریشان ہیں اور لوڈشیڈنگ ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہے اور بجلی کے یونٹ کافی مہنگے ہو جانے کے باوجود بھی کے الیکٹرک لوگوں کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ کے الیکٹرک کے ڈپارٹمنٹ میں سینکڑوں دفعہ اس حوالے سے شکایات درج کروانے کے باوجود بھی کوئی سنوائی نہیں ہورہی۔ تاجر برادری کو اس قدر پریشان نہ کیا جائے کہ وہ اپنے کاروبار بند کرکے سڑکوں پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں۔ تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ وہ فوری اس غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کو ختم کریں۔

جارہ کردہ
*آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ*

———–