ایس ایچ او اقبال مارکیٹ کی بروقت کارروائی،فائرنگ کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

ڈسٹرکٹ ویسٹ

کراچی رپورٹ شگفتہ سکندر

بتاریخ 10 مئی 2022

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ کی بروقت کارروائی،فائرنگ کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

بھائی کی شادی سے انکار پر سگے بھائی نےسگے بھائی کو جان سے مارنے کی نیت سے بھائی پر فائر کردی


وقوعہ پی ایس اقبال مارکیٹ کی حدود رئیس امروہی معصوم آباد کے علاقے میں پیش آیا

ملزم ظفر علی ولد خالد علی نے اپنے سگے بھائی طاہر علی ولد خالد علی کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی

جس کے نتیجے میں طاہر علی بال بال بچ گیا واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او خادم حسین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30بور پسٹل بمع 11گولیاں اور دو میگزین برآمد ہوئے ہیں


پولیس نے ابتدائی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم ظفر علی ولد خالد علی کے خلاف مقدمہ نمبر 187/188/2022بجرم دفعہ 324 اور 25 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے


واقعے کی تفتیش کے لیے ملزم کو تھانہ ھذا کے ایس آئی او صاحب کے حوالے کردیا گیا ہے مزید جیسی صورتحال ہوگی ویسے ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی:ایس ایچ او

پی ایس اقبال مارکیٹ
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس،کراچی

=========================