مدرز ڈے 2022: پاکستانی اداکاروں کے اپنی ماؤں کیلئے محبت بھرے پیغامات

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے مدرزڈے کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنی ماؤں کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کو ماؤں کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’پیاری امّی، میں جانتی ہوں کہ یہ دن آپ کے ہر چھوٹے سے چھوٹے کام کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے جو آپ نے اپنے بچوں کے لیے کیا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میں آج جو بھی ہوں اور جہاں بھی ہوں یہ صرف آپ اور آپ کے خوابوں کی قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، ماں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ’آپ ہمیشہ اسی طرح ہمارے ساتھ رہیں، آمین۔ کاش میں بھی تھوڑا سا آپ جیسی بن سکتی۔‘

مایا علی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ’ تمام ماؤں کو مدرز ڈے مبارک ہو، ماں تو ماں ہوتی ہے۔‘

اداکارہ ماورہ حسین نے انسٹاگرام پر اس خاص دن کے موقع پر والدہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’مدرز ڈے مبارک ہو پیاری لڑکی، میں ہمیشہ اور ہمیشہ آپ سے محبت کرتی ہوں۔‘
اداکارہ عروہ حسین نے بھی اس موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ’مدرز ڈے مبارک ہو، میری خوبصورت ماں! آپ ہمیشہ لیے ایک مثال رہی ہیں!‘
اداکار عمران عباس نے اپنی انسٹااسٹوری پر اس اہم دن پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں قبرستان کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ جہاں بھی ہیں، تمام ماؤں کو مدرز ڈے مبارک ہو، ۔‘
جبکہ اداکار اذان سمیع خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والدہ کے ساتھ اپنی بچپن کی ایک یادگار تصوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں جو کچھ تھا، ہوں اور بنوں گا، اللہ کے بعد آپ کی وجہ سے ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنی والدہ، اداکارہ زیبا بختیار کو مدرز ڈے کی مبارکباد بھی دی۔

اس کے علاوہ اداکارہ صنم بلوچ نے خاص موقع پر اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت اور یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔