سجاس کا اپنے ممبر اور سماء ٹی وی کی رپورٹر زم زم سعید اور ان کے کیمرہ مین شاہد بلوچ پر تشدد اور بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں


سجاس کا اپنے ممبر اور سماء ٹی وی کی رپورٹر زم زم سعید اور ان کے کیمرہ مین شاہد بلوچ پر تشدد اور بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان واقع کا نوٹس لیں اور زمہ دار کارکنان کے خلاف کاروائی کریں۔ سجاس

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) نے اپنے مشترکہ بیان میں سماء ٹی وی سے وابستہ اور اپنے ممبر زم زم سعید اور ان کے کیمرہ مین شاہد بلوچ پر باغ جناح میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کارکنان کی

جانب سے ان پر تشدد اور بدتمیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے واقع کا نوٹس لینے اور زمہ دار کارکنان کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،


اطلاعات کے مطابق جلسہ گاہ میں کوریج کرنے والے دیگر میڈیا ہاؤسز سے تعلق رکھنے والے صحافی بھائیوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک کیا گیا۔
بیان مزید کہا گیا ہے سجاس اپنے ممبر کے ساتھ کھڑی ہے، زم زم سعید واقع کے خلاف قانونی کاروائی کرنا چاہیں تو سجاس بھر پور قانونی معاونت کرے گی،
پی ٹی آئی کے


کارکنان کی جانب سے کسی میڈیا پرسن کے خلاف ناروا سلوک کا\\


یہ پہلا واقع نہیں اس سے قبل بھی متعدد پروگراموں میں میڈیا پرسن کے خلاف بدتمیزی اور ناروا سلوک کے واقعات ہوچکے ہیں۔


سجاس سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو تربیت کی ضرورت ہے،

جاری کردہ:
سیکریٹری اطلاعات، سجاس
============================