سجل سے طلاق کی خبروں کے بعد احد کی والدہ کی پہلی پوسٹ

پاکستان کی معروف فنکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے بعد احد رضا میر کی والدہ نے پہلی پوسٹ شیئر کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں نے آگ لگا رکھی ہیں وہیں اس جوڑی سمیت اِن سے جڑے سب ہی رشتوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹھنڈے پڑے ہیں۔
سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تصدیق نا ہی تردید کی گئی ہے۔

ایسے میں احد رضا میر کی والدہ، ثمرہ رضا میر اپنی ایک تصویر اپلوڈ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثمرہ رضا میر کی تصویر کے کمنٹ باکس میں اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مداح نہ صرف سجل علی کی ساس، احد رضا میر کی والدہ سے سجل کی خیرو عافیت سے متعلق پوچھ رہے ہیں بلکہ وہیں احد رضا میر کو سجل کو چھوڑنے پر کوس بھی رہے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ’اس جوڑی میں طلاق ہو گئی، گھر کے بڑے کہاں ہیں، جو سجل علی کو بیٹی بنا کر لائے تھے ، وہ سب خاموش کیوں ہیں؟‘