پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان، آسٹریلیا کی تیاریاں مکمل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔

نائب کپتان شاداب خان کی انجری مسائل کی وجہ سے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی، آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش ہپ انجری کی وجہ سے پہلے ون ڈے باہر ہوگئے۔
ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل آخری ٹریننگ سیشن میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی، بابر اعظم اور ایرن فنچ نے ون ڈے ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیا۔

پاکستان کے کیمپ سے خبر یہ ہے کہ نائپ کپتان شاداب خان مکمل فٹ نہ ہوسکے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بیٹنگ کے دوران گھٹنے پر چوٹ آئی لیکن ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں۔
دوسری جانب مہمان ٹیم کو پہلے ہی اسٹار کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں اب انہیں مزید مشکلات کا سامنا ہے آل راؤنڈر مچل مارش ہپ انجری کا شکار ہوکر پہلے ایک روزہ میچ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر جوش انگلس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلوی کے ترجمان کے مطابق اسکواڈ کے باقی ارکان کا ٹیسٹ منفی ہے، میتھیو رنشا کو بیک اپ کے طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔