پاکستان کے 82 ویں قومی دن کے موقعہ پر سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی تقریب – صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے


پاکستان کے 82 ویں قومی دن کے موقعہ پر سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی تقریب
– صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
پاکستان عالم اسلام کی عظیم قوت ہے، کویت میں مقیم کمیونٹی ملک کا نام روشن کر رہی ہے : قائم مقام۔سفیر پاکستان فیصل مجید کا خطاب


کویت : ( تفصیلات نمائندہ جیو ے پاکستان ڈاٹ کام’ طارق اقبال سے ) پاکستان کے 82 ویں قومی دن کے موقعہ پر کویت کے پاکستانی سفارتخانہ میں شاندار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، یہ تقریب اس لحاظ سے خصوصی اہمیت کی حامل


تھی کہ کرونا بحران کے خاتمہ پر دو سال بعد سفارتخانے میں کمیونٹی کی کوئی تقریب منعقد ہو رہی تھی، جارج ڈی آفئیرز فیصل۔مجید نے قومی ترانہ کی گونج کے ساتھ سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا، کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو قومی دن کے مبارک موقعہ پر مبارک باد پیش کی۔ پرچم کشائی کے بعد سفارتخانہ کے جناح آڈیٹوریم میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی۔ کمپیئرنگ کے فرائض سفارتخانہ کے افسرندیم ظفر نے بڑی خوبصورتی سے انجام دئیے، کارروائی۔کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت سفارتخانہ کے افسر حافظ عامر نے حاصل کی۔سفارتخانہ پاکستان کی ڈپٹی۔ہیڈ آف مشن مادام تحریم الیاس نے وزیراعظم پاکستان عمران خاں کا یومِ پاکستان کے موقعہ پر خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا، جس میں انہوں نے 82 ویں یوم پاکستان کے موقعہ پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کارڈز اور دیگر اقدامات کے ذریعہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کر رہی ہے جبکہ سابقہ حکومتوں نے کرپشن اور ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ عامر سیال نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ صدر پاکستان نے بھی 82 ویں قومی دن کے موقعہ پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کشمیر کے مسلمانوں اور انڈیا میں اقلیتوں کی حالت زار دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا قیام ایک درست اور بروقت فیصلہ تھا۔قائم مقام سفیر پاکستان فیصل مجید نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو قومی دن کے موقعہ پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم دن ہے

،آج کے دن 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے ایک آزاد اور خودمختار ملک کے قیام کا فیصلہ کیا تھا جہاں وہ اپنی مذہبی اور ثقافتی روایات کے مطابق زندگی بسر کر سکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے جو کی دنیا کی چھٹی

اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہے ہمارے ہاں بلند بالا پہاڑ وسیع ریگستان اور لہلہاتی کھیتیاں ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا آپ کی عظمت کو تسلیم کرتی ہے پچھلے دنوں وہ ایک تقریب میں تھے بوسنیا کے سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان کو ملت ٹریکٹر کے حوالہ سے جانتے ہیں، پاکستان نے کھیلوں کی دنیا میں بھی نام پیدا کیا، ہم کرکٹ کے دو ورلڈ کپ جیت چکے ہیں پاکستان ہماری پہچان ہے، اللہ کے کرم سے ملک آگے جا رہا ہے، انہوں نے اپنے خطاب کے دوران علامہ اقبال کے اشعار بھی پیش کئے جو اردو سے ان کی محبت اور عقیدت کا مظہر تھے، انہوں نے علامہ اقبال کا درج ذیل شعر بھی پیش کیا۔
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا
آخر میں ایمبیسی کے اسٹاف شاہد صدیق کی والدہ ،جو گذشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی جس کے بعد ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کیلئے بھی دعا کی گئی۔اس موقعہ پر پاکستان کے قومی دن کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا، کمیونٹی کی ممتاز شخصیات عبدالرحمن ارائیں چیف ایگزیکٹو/منیجنگ ڈائریکٹر – گلف کنسلٹ کویت ، محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل حافظ محمد شبیر جنرل منیجر پاکستان بزنس کونسل، ڈاکٹر رحمت اللہ ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت میاں محمد ارشد صدر مسلم سنٹر ن کویت نے بھی مختصر اظہار خیال کیا اور قومی دن کے موقعہ پر قائم مقام سفیر پاکستان ایمبیسی افسران، اسٹاف اور کویت میں مقیم کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔قائم مقام سفیر پاکستان فیصل مجید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کویتی حکام ان سے ملتے رہتے ہیں وہ پاکستانی ڈاکٹرز کے بڑے معترف ہیں ایک ملاقات میں عزت مآب وزیراعظم کویت نے بھی کہا کہ وہ پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے ایسے موقعہ پر اپنے ڈاکٹرز کی خدمات پیش کیں جب کویت کو ڈاکٹرز

کی ضرورت تھی اور کوئی ملک ڈاکٹرز بھیجنے کیلئے تیار نہ تھا۔ان کے علاوہ محمد زبیر شرفی صدر مسلم سنٹر ن لیبر ونگ کویت ، محمد طاہر صدر پاکستان بینکنگ کونسل کویت، محترمہ حنا سلیم صدر ویمن فورم کویت، محترمہ صائمہ رانی صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی ویمن ونگ کویت، آصف جمال مرکزی رہنما انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت، شمشاد خان تنزلی مرکزی رہنما انصاف ویلفیئر سوسائٹی، شکیل ڈار صدر پاکستان ویلفیئر کمیٹی کویت اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اور یوم پاکستان کے موقعہ پر کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی ۔ VOOP میڈیا نے لائیو کوریج دی اور اسے اپنے میڈیا چینلز، ٹیلی ویژن میں شیئر کیا۔
============================