قصور شہر و گردونواح میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کی بھرمار سے ایک طرف جرائم میں اضافہ کا سبب بننے لگا تو دوسری طرف قومی خزانے میں بھی موٹروہائیکلز کا مکمل ٹیکس جمع نا ہونے سے قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچنے لگا


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے مصطفے آبا د میں پولیس نے دوارن تلاش ایک شخص سے بیس لیٹر شرآب برآمد کرکے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پولیس تھانہ مصطفے آبا د سے ایس آئی وقار احمد نے ایک مشکوک شخص خالد محمود سے دوران تلاشی بیس لیٹر شراب برآمد کرکے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
=======================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور منڈی عثمان والا ہولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،اشتہاری اور ڈکیت گینگ سمیت چودہ ملزمان گرفتار کر لیا۔ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل احسان اللہ نیازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او عابد محمود چھینہ کی سربراہی میں منڈی عثمان والا پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے دو خطرناک مجرمان اشتہاری عمران اور مصطفی جبکہ دو ڈکیت گینگ کے دو ڈاکووں شفیق عرف چھیکی اور مبشر کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور اسی طرح بدنام شراب فروش اشفاق شاکی شراب کی
بڑی مقدر برائے فروخت لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاجبکہ پیال کلاں میں سات منچلے شیشہ پیتے کے جرم میں اور آتشبازی کے سامان سمیت ایک ملزم گرفتار کرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور بمہ گولیاں، ایک عدد بندوق 12 بور بمہ کارتوس، دیسی شراب کے گیلن، آتشبازی کا سامان، شیشہ حقہ وغیرہ برامد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔پولیس کے مطابق ملزمان سے مذید انکشاف کی توقع ھے
==========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور نواحی علاقہ ساندہ کلاں کھڈیاں خاص میں قبضہ گروپ نے زمین ہتھیانے کی خاطر زندہ شخص کو مردہ قراردیدیا محکمہ ریونیو خاموش،تماشائی بن گئی۔متاثرہ خاندان نے اعلی حکام سے انصاف کی اپئل کی ھے۔محمد ادریس کی تقریبا آٹھ کنال ساتھ مرلے زمین ہیں جس کا ٹھیکا 2004سے بشیر ظفر وغیرہ سے ٹھیکہ دیتا رہا ہے اور 2019 کو زمین پر بے ایمان ہو گیا ہے متاثرہ خاندان کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری زمین پر بشیر ظفر محمد رفیق شہناز بی بی اور دیگر گنڈا ناصر نے زمین کو ھرپ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے کھلی کچہری قصور میں پیش ہوتے ہوئے انتظامیہ زمین کی ملکیت بتائی ہے ادریس کو کاغذات میں فوت ظاہر کرکے زمین ھرپ کرلیں ادریس کو جب معلوم ہوا کہ مجھے فوت کر کے زمین پر قبضہ کر لیا ہے دریس میں قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا قبضہ گروپ نے کیس کو ایسا الجھا یا کہ مجھے قبضہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں قبضہ گروپ نے بڑی صفائی کے ساتھ میری ملکیت کو ختم کیا اب ریونیو آفس کو سمجھایا کہ ادریس زندہ ہے اور میں اس کا مالک ہوں میری زمین کا تبادلہ میرے بھائی کے ساتھ ظاہر کر کے قبضہ کرلیا ریونیو دفتر میں میری ملکیت موجود ہے اور انتظامیہ نے قبضہ کر لیا ہے لیکن اب غنڈہ عناصر حملہ آور ہو گئے ہیں میریp فصل برباد کر رہے ہیں لڑائی جھگڑا کرتے ہیں اور حراما کرتے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے گونڈا عناصر سے محفوظ کیا جائے اور میری زمین پر ناجائز قبضہ کرنے اور فصل اجاڑنے پر کاروائی کی جائے

=============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور شہر و گردونواح میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کی بھرمار سے ایک طرف جرائم میں اضافہ کا سبب بننے لگا تو دوسری طرف قومی خزانے میں بھی موٹروہائیکلز کا مکمل ٹیکس جمع نا ہونے سے قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچنے لگا جبکہ محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن قصور کا عملہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف عمل ھے۔ قصور۔شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔ شہر قصور اور گردونواح میں اس وقت بغیر نمبری موٹرسائکلز اور موٹر،سائیکلز رکشہ کی بڑی تعداد سڑکوں پر کھلے عام گھومتے نظر آتے ہیں۔جرائم پیشہ افراد اکثر بیشتر ان بلا نمبری موٹرسائیکلوں کو چوری کرکے بلا نمبری موٹر سائیکلز اور رکشے استعمال کرکے وارداتیں کرکے انہیں شاہراوں پر چھوڑجاتے۔شہری تنظیموں و،تاجر کے عہدیداران ایم یاسین فرخ ایڈووکیٹ،چوہدری محمد علی صادق ودیگر نے کہاھے کہ ایسا لگتاہے جیسے قصور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز کا عملہ کی مبینہ خاموشی سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ کا سسب بن رہی ھے جبکہ دوسری قومی خزانے کو بھی ان سے حاصل ھونے والے ریونیو سے بھی نقصان پہبچ رہا ھے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی بھی ہوسکے۔

==========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے علاقے بھسرپورہ میں خستہ حال بانسوں کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی جبکہ تیسرا دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔زرائع ریسکیو1122۔قصور بھسر پورہ کے علاقے میں خستہ حال بانسوں سے بنی چھت اچانک گر گئی چھت کے ملبے تلے دب کر 17سالہ عثمان،50سالہ الیاس اور 40سالہ شوکت زخمی ہوگئے اطلاع پاکر ریسکیو1122کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا تینوں میں سے ایک ہیڈ انجری کے باعث سیریس حالت میں تھاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا مقامی پولیس مصرو ف کاروائی ہے

===========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواح کوٹ رادھا کشن میں جواں سالہ بہنیں رکشہ پر سکول جائے ہوئے اغواء،پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔قاسم نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بیٹی (ع)اور (ا)دونوں صبح رکشہ پر سکول کے لیے گئیں راستے سے ملزمان ارشد وغیرہ چار کس اور ایک نامعلوم نے میری دونوں بیٹیوں کو زبردستی اغواء کرلیا ہے۔پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن مصروف کاروائی ہے۔

======================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے تھیحہ شیخم میں رفع حاجت کے لیے جانیوالی لڑکی کو اوباش نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا،مقامی پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھحہ شیخم کے رہائشی عمانویل مسیح نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بیٹی (ن)بی بی صبح گھر رفع حاجت کے لیے گئی ملزم ناصر نے موقع پاکر میری بیٹی کو کماد کی فصل میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔پولیس تھانہ سرائے مغل مصروف کاروائی ہے۔

=========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور چوری اور ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور لاکھوں روپے نقدی،مال مویشی،موبائل فون،طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ لیا۔کوٹ عثمان خان کے رہائشی محمد اشرف نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ سبزی منڈی کے قریب دوکس نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی مجھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ہے۔محمد امجد علی نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں اطلاع دی ہے کہ کوٹ داھار سنگھ میں میری حویلی مویشیا ں سے نامعلوم چور دو عدد قیمتی بکرے مالیت تقریب ایک لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔آصف محمود خان نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ ملزم وقاص نے میرے گھر سے قیمتی جیولری،لینگے و دیگر سامان چوری کرلیا ہے۔ مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

=======================