اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام میڈیا کانفرنس 2022

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام میڈیا کانفرنس 2022
– میڈیا مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے کر معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ ( جناب جاوید اقبال)
– جناب صدف علی صدف نے سال 2021 بھر کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک پریزینٹیشن پیش کی بنیادوں پر تعلیمی اور رفاعی کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی
( 1 of 48 Pics)
کویت: اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام ایک میڈیا کانفرنس کویت کانٹیننٹل ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔ جس میں کویت میں موجود تمام پاکستانی میڈیا گروپس نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز آئی ای سی کی روایات کے مطابق تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت جناب مولانا ملک ارشاد صاحب نے حاصل کی۔


اس کے بعد اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے شعبہ میڈیا کے ناظم جناب محمود خان صاحب نے مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس کنونشن کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

اس کے بعد اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ناظم جناب صدف علی صدف نے حاضرین کے سامنے آئی ای سی اور اس کے تمام شعبوں کی سال بھر کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک پریزینٹیشن پیش کی جس میں آئی سی کے مستقل اور جز وقتی بنیادوں پر تعلیمی اور رفاعی کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔


صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت جناب جاوید اقبال صاحب نے حاضرین اور میڈیا نمائیندوں سے خطاب کیا۔ جاوید اقبال صاحب نے میڈیا اور سوشل میڈیا کی اہمیت اور افادیت اور اس کے منفی استعمال سے ہونے والے معاشی اور معاشرتی نقصانات پر تفصیلا روشنی ڈالی۔
انہوں نے یہ بات واضح طور پر کی کہ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت جو کام کر رہے ہیں وہ آپ کے سامنے ہے اور ہم یہ کام اللہ کی رضا اور اس کی مخلوق کو آسانیاں پہنچانے کے لیے کر رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ آپ (میڈیا) معاشرے کا چہرہ بھی ہوتے ہیں اور کان اور آنکھ بھی ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس چہرے اور کان اور آنکھ کا مثبت استعمال کرتے ہوے معاشرے سے برائی کو دور کرنے اور اللہ کے دین اور اللہ کے نظام کو عوام الناس تک پہنچانے میں ہمارے دست و بازو بنیں۔
انہوں نے کہا کہ خبر دینا پیشہ پیغمبری ہے اور صحیح اور حق و سچ پر مبنی خبر دینا اللہ سے وفاداری کے مترادف ہے، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ہم جو کام اللہ کی خوشنودی کے لیے کر رہے ہیں آپ اس میں ہمارا ساتھ دیکر اس کام میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی رضاکار کسی قسم کی اجرت یا معاوضہ نہیں لیتا بلکہ نہ صرف مفت خدمت خلق کرتے ہیں بلکہ اپنی جیب سے خرچ کر کے بہت سے فلاحی کام کرتے ہیں۔
وقفہ سوالات میں پاک میڈیا کےعابد ملک ‘ ووپ میڈیا کے طارق اقبال ‘ اور سینئر صحافی جناب محمد عمر نے صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی جناب جاوید اقبال سے مختلف موضوعات سوالات کے اور جن کا انہوں نے جواب نہایت احسن طریقے سے دیا
میڈیا کانفرنس میں موجود تمام حاضرین اور میڈیا نمائندگان نے آئی ای سی کویت کی عوامی خدمت اور تعلیمی کام کا اعتراف کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا اور تمام میڈیا نمائندگان نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کو ہر وقت اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
آخر میں پرتکلف عشائیے کہ بعد تقریب میں موجود پاکستانی میڈیا نے اپنا تعارف کروایا. اس کے ساتھ ساتھ ہمیں کویت میں رہتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کو اس طرح پیش کریں کہ جس سے ہمارا ایمیج بہتر انداز سے قائم ہو سکے.
تصویریں خدمات : جاوید ساقی ‘ شریف حدیثو ی رپورٹ – طارق اقبال کویت
==============================================