بلدیہ وسطی کے ملازمین کو سرکاری گاڑیاں موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کو پیش کرنے کی ہدایت۔ برسوں سے چیک نہ کی گئی گاڑیوں کی تفصیلات،کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو ظاہر کر سکتی ہے ۔

بلدیہ وسطی کے ملازمین کو سرکاری گاڑیاں موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کو پیش کرنے کی ہدایت۔
برسوں سے چیک نہ کی گئی گاڑیوں کی تفصیلات،کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو ظاہر کر سکتی ہے ۔
مقررہ وقت میں سرکاری گاڑیاں پیش نہ کرنے کی صورت میں مزکورہ گاڑیوں کی گمشدگی کی FIR درج کرائی جائیں گی۔
مورخہ 02 / مارچ 2022 ؁ء

کراچی ( ) میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی زاہد حُسین نے سرکاری افسران کو الاٹ کی گئی سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات اور فزیکل وریفیکیشن کے لئے نوٹس جاری کریا جس کے مطابق ایسے تمام افسران جنھیں بلدیہ وسطی کی جانب سے سرکاری گاڑیاں الاٹ کی گئی

تھیں،پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی گاڑیاں مورخہ 8/ / مارچ 2022ء تک ضلع وسطی کے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ میں جمع کرادیں، بصورت دیگر ایسی تمام گاڑیوں کے متعلق گمشدگی کی FIR درج کرادی جائیں گی جو کہ بلدیہ وسطی کے ریکارڈ کے مطابق افسران کو الاٹ کی گئی تھیں لیکن فیزیکل ویریفیکیشن کے لئے پیش نہ کی

جاسکیں۔مزکورہ نوٹس جاری کرنے کا مقصد بلدیہ وسطی کی تمام گاڑیوں کا ریکارڈ درست کرنا اور کسی بھی قسم کی ممکنہ بدعنوانیوں کو سامنے لانا ہے۔

عالمگیر سیفی
پبلک ریلیشن آفیسر بلدیہ وسطی
Best Regards,