جدہ کی ڈایئری۔۔ امیر محمد خان سفیر امیر خرم راٹھور نے سفارتکاری کی ابتداء مدینہ منورہ سے کی۔

جدہ کی ڈایئری۔۔ امیر محمد خان
سفیر امیر خرم راٹھور نے سفارتکاری کی ابتداء مدینہ منورہ سے کی۔

سعودی عرب میں پاکستان کہ نئے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے کل عہدے سنبھالنے کہ بعد مدینہ منورہ آمد پر مسجد بنوی نماز اور روضہ رسول پر حاضری دی اور سفارتکاری کا اغاز مدینہ منورہ پاکستانی کیمونٹی سے خطاب سے کیا اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی واضع ہدایات ہے کہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کو خصوصی توجہ دی جائے اور انکے مسائل کو ترجیجی بینادوں پر دونوں ممالک کہ درمیان بہترین سفارت کاری کرتے ہوئے اس کا ادراک فوری کیا جائے اس موقع پر انہوں پاکستان کہ قونصلیٹ کہ کمرشل ونگ،انفارمیشن ونگ،اور ویلفیر ونگ کو کیمونٹی کہ مسائل کا جائزہ اوران کے فوری حل قانونی مشاورت اور ویلفئیرکے مسائل اوراہم امور پر توجہ دیتے ہوئے دوست ملک کی افسران سے رابطوں کو فعال بنایا جائے

انہوں نے اپنے خطاب میں بالخصوص پاکستانی محنت کشوں کے مسائل دور دراز شہروں تک رسائی اور شکایات دور کرنیکی کی مفید تجاویز پر عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستانی مصنوعات کو سعودی مارکیٹ میں متعارف اور تعاون کرنے اور زرمبادلہ کہ لئے کوششوں کو مزید بہتر کیا جائے سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ میں یہاں ریاست پاکستان کی طرف سے ہر پاکستانی کا سفیر ہوں کسی پارٹی کا سفیر نہیں میرے دروازے سب کہ لیئے کھلے ھیں اور سب سے رابطہ میری اولین ترجیج ھے انہوں نے کمیونٹی سے مشورے اور شکایات سنیں سفیر پاکستان نے کیمونٹی مسائل سعودی حکومت کہ ساتھ اور پاکستانی وزارت خارجہ سے مختلف سے تیزی لانے پر عزم کا اظہار کیا اس موقع پر شائق بھٹو ڈپٹی قونصلر جنرل ویلفیر اتاشی عبدالروف میو، قونصل پریس اور کیمونٹی کہ سرکردہ افراد بھی شامل تھے دریں آثناء مدینہ المنورہ میں سفیر پاکستان نے مختلف

شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تاجروں سے ملاقات میں پاکستانی تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا خاص طور پر آء ٹی انڈسٹری میں پاکستان کو اپنا حصہ لینے پر زور دیا سفیر پاکستان نے سعودی تاجروں کو زراعت و سیاحت کے شعبون میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا۔
جدہ فوڈ نمائش۔
جدہ میں چار روزہ نمائش کا اہتمام ہر سال کی طرح ہوا ، فوڈیکس، کے عنوان سے یہ نمائش ہر سال منعقدہوتی ہے جس مین مقامی و غیر مقامی کمپنیوں کے ساتھ پاکستانی کمپنیاں بھی بھر پور انداز میں شرکت کرتی ہیں اپنی اجناس مقامی تاجروں کے سامنے پیش کرتی ہیں، پاکستان کی جانب سے اسکا اہتمام پاکستان قونصلیٹ کا شعبہ کمرشیل پاکستان کا برآمدتی بیورو کے تعاون سے کرتاہے اس سال اس نمائش میں پاکستانی مشروعات اور دیگر اجناس کی دس کمپنیوں نے شرکت کی، کمرشیل قونصل پاکستان وحید شاہ اور انکے معاون فہد چوہدری پاکستانی اسٹال پر مقامی تجار کو پاکستانی مصنوعات کے متعلق معلومات فراہم کررہے تھے ہونا یہ چاہئے تھا جدہ قونصلیٹ کے باقی افسران بھی وہاں موجود ہوتے تاکہ تاثر ملتا ہے کہ پورا پاکستان اپنی مصنوعات کی درآمدات میں دلچسپی رکھتا ہے مگر ایسا لگ رہا تھا کہ یہ شو صرف جدہ قونصلیٹ کے کمرشیل شعبے کا ہی ہے۔ قونصل جنرل اپنی خرابی طبیعت کی وجہ سے وہاں نہیں آسکے باقی تو الحمداللہ صحت مند ہیں۔ پاکستان کے دس اسٹالوں پر بھی پاکستان سے آئے ہوئے تاجر اپنی مصنوعات کے متعلق مقامی تاجروں کو معلومات فراہم کررہے تھے۔
پی ٹی آئی جدہ۔ پریس کانفرنس
پی ٹی آئی جدہ سٹی کے صدر اور ڈپٹی سیکریٹری او آئی سی (پی ٹی آئی) خلیج ممالک نے سمندر پار پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مجوزہ کنونیشن کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ حماد کا کہنا تھا کہ مارچ میں ہونے والے کنونشن سے اووسیز کے ورکرز پرامید ہیں کیونکہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے جہاں تمام افیشلز الیکٹڈ باڈیز اور سابقہ الیکٹڈ باڈیز وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کا دیگر ارکان سے براہ راست ملاقات کر سکیں گے اور اوورسیز کے تمام مسائل سے بھی آگاہ کریں گے.ڈپٹی سیکرٹری عقیل آرائیں کا کہنا تھا تحریک انصاف کے بیرون ملک عہدیدران کی ”شکریہ عمران خان “کانفرنس 13 مارچ سے سترہ مارچ تک اسلام آباد میں منعقدہوگی، کانفرنس کے انعقاد کی بھرپور تیاریاں جار ی ہیں تحریک انصاف خلیجی ممالک کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عقیل آرائیں نے نوائے وقت کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں 28 ممالک سے تحریک انصاف کے مندوبین شرکت کرینگے، جنکی رجیسٹریشن ہو چکی ہے، انہوں نے کہا خلیجی ممالک سے 72 مندوبین شرکت کرینگے جس مین سعودی عرب سے مندوبین کی تعداد سب سے زیادہ ہے، پانچ روزہ کانفرنس سے اسد عمر،اہم وزراء صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان خطاب کرینگے۔صوبائی وزراء اعلی، گورنرز بھی خطاب کرینگے۔ جس میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل اور انکے فوری حل کیلئے بات چیت ہوگی، عقیل آرائیں نے بتایا کہ دنیا بھر سے شرکت کرنے والے پی ٹی آئی کے مندوبین تمام سفری، اور رہائشی اخراجات اپنی جیب سے ادا کرینگے مندوبین ”شکریہ عمران خان“ کانفرنس میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر شکریہ ادا کرینگے۔ پانچ روزہ کانفرنس میں مختلف وزارتوں کے سیکریٹریز بھی شرکت کرینگے ہر ملک کے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر گروپ اجلاس ہونگے۔ کانفرنس کے مندوبین سے وزیر اعظم 15 مارچ کو خطاب کرینگے جس میں ایک ہزار سابقہ اور موجودہ عہدیدران شرکت کرینگے۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر، حکومت کے وزیر سمندر پار پاکستانی، اور صدر پاکستان عارف علوی ایوان صدر مین عشائیہ دینگے۔ عقیل آرائیں نے توقع ظاہر کی کہ یہ کانفرنس سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

میمن ویلفیئر سوسائیٹی کی تقریب ،’آج کے دوست کل کے رشتہ دار“
میمن ویلفیئر سوسائٹی (MWS)، جو کہ MASA کے بینر تلے گزشتہ 15 سالوں سے کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہے، نے 25 فروری 2022 کو جدہ کے مقامی ہال میں ‘کل کے اجنبی، آج کے دوست اور کل کے رشتہ دار’ کے عنوان سے ایک تقریب کی میزبانی کی۔
اس تقریب کا اہتمام دو الگ الگ ہالز میں مرد اور خواتین دونوں کے لیے کیا گیا تھا اور اس میں 400 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ حضرات کے حصے میں تقریب کا آغاز ننھے حافظ مصطفیٰ یوسف کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، میزبانی کے فرائض جناب سراج آدم جی اور جناب عرفان بھیمڈی والا نے اپنے منفرد انداز میں انجام دیے۔ صدر شعیب سکندر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور تقریب اور MWS
کی سرگرمیوں کا مختصر تعارف پیش کیا، صادق سوراتھیا، سیکرٹری جنرل نے میمن برادری میں جہیز کے نظام پر بات کی اور اس بات پر بھی زور دیا کہ ”خاندانی حیثیت دیکھنے کے بجائے ہمیں لڑکی کی تربییت کو دیکھنا چاہیے۔ ” – MASA سال 2021 کے دوران مختلف کمیٹیوں اور افراد کو ان کی شاندار کامیابیوں کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کے ایوارڈز سے بھی نوازا۔بعد ازاں سامعین کی تفریح کے لیے خاکے پیش کئے گئے خواتین کی طرف سے، خواتین کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اور ماساء کی تمام خواتین بورڈ ممبران نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض مسز حنا خالد تنوما نے انجام دیے۔ مہمانوں کو تقریب کے مقصد کے
بارے میں آگاہ کیا گیا اور خاص طور پر اپنے بڑے بچوں کے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں منفرد اجتماع سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں بتایا گیا۔ اور مستقبل میں تعلقات بنانے کے لیے ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں۔آخر میں لذیذ ذائقے کے روایتی پکوانوں کے ساتھ عشائیہ پیش کیا گیا۔ تقریب کا اختتام نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں نائب صدر جناب وسیم تائی کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے تمام عہدیداران، سرپرستوں، اراکین کمیٹی اور بورڈ ممبران نے بھرپور محنت کی۔