موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر دومگو کی صورتحال سے دوچار ہے۔ ہم جب بات کرتے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف کو اپنے ملک کی سلامتی دے چکے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف کے خلاف کیوں باتیں کرتے ہو آپ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر موجودہ آئی ایم ایف کے گورنر کو بٹھایا ہوا ہے عقل کے اندھوں تمھارے قومی رازوں کا چور ہے

پشاور (جہانزیب راشد)

جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے ایڈ ہاک ڈاکٹرزکے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر دومگو کی صورتحال سے دوچار ہے۔ ہم جب بات کرتے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف کو اپنے ملک کی سلامتی دے چکے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف کے خلاف کیوں باتیں کرتے ہو آپ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر موجودہ آئی ایم ایف کے گورنر کو بٹھایا ہوا ہے عقل کے اندھوں تمھارے قومی رازوں کا چور ہے وہ جسکو 25 لاکھ سے اوپر تنخواہ دیتے ہو افسوس کا مقام ہے کہ پڑھا لکھا طبقہ آج اپنے حقوق کیلئے روڈوں پر موجود ہیں پاکستان کی عوام ہر طبقہ آپکے ظلم جبر اور ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکا ہے جسکا واضح ثبوت بلدیاتی الیکشن کے نتائج ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام ف آپکے دھرنے کی حمایت کرتی ہے اور ہر طرح سے آپکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.

دھرنے سے جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا میاں نثار نے ایڈ ہاک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے مطالبات پر اسپیکر سے رولنگ لی رولنگ کے بعد مزاکرات کیلئے کمیٹی بنوائی 15 دن کے اندر اندر مزاکرات کے فیصلے پر حکومت سے مذاکراتی کمیٹی بنوائی اور اسپیکر سے رولنگ حکومت کیلئے لی مگر مجھے شرم آتی ہے اس سلسلے میں حکومت کے نمائندوں کے دفاتر گیا بذات خود رکن صوبائی اسمبلی انکی منتی ترلیں کیں ایک معاہدہ کروایا مگر حکومت اپنے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئی ۔ اسپیکر کو بار بار گزارش کی کہ آپکی رولنگ پر جو کمیٹی بنی اسکی غیر سنجیدگی کے باعث میں اس کمیٹی میں بطور ثالث اس سے دستبردار ہوتا ہوں ۔ مجھے کیا پتہ تھا کہ یوٹرن لینے والے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے مدینے کی

ریاست کے دعویدار لوگ معاہدے کرکے پیچھے ہٹنے والے لوگ ہیں میں آج بھی وزیر اعلی سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ نے اپنے ایسے نکمے سلیکیٹڈ لوگ آگے کیے ہوئے ہیں جنھوں نے آپکے نظریے آپکے منشور کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں ۔
پرووانشنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر زبیر نے ایڈ ہاک ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کا حصہ ہے کہ ایڈہاک ڈاکٹرز نے کرونا کی وباء کی شروعات میں لاجواب اور مثالی خدمات سر انجام دی قربانیاں دی جس سے وہ اور انکے خاندان شدید متاثر ہوئے اپنے حوصلے اور جزبےhttps://www.youtube.com/watch?v=Up9OJlUZOfg
سے ایڈہاک ڈاکٹرز نے تمام پریشانیوں کو شکست دی اور پاکستان کو اس موذی مرض کے ابتداء میں ہی شکست دی مگر حکومت وقت جوں سے توں نا ہوئی سن لو بےشرم حکمرانوں یہ تحریک زور پکڑ چکی ہے تمھارے کانوں میں سیسہ اور آنکھوں میں موتیا ہے جو تمھیں نظر نہیں آرہا ۔ حقوق کی جنگ وسائل سے نہیں جیتی جاسکتی اسکے لئے جزبے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ مثال افغانستان ہے جو صرف اور صرف جزبے سے ہی جیتی گئی ۔ اور اب یہ جزبہ ہم ڈاکٹرز میں ہے ہم اپنا حق چھین کرلینگے ۔ نا ہم لاٹھی چارج سے ڈرتے ہیں نا آنسو گیس اور نا گرفتاریوں سے ڈرتے ہیں ۔ کسی بھی مس ایڈونچر سے نقصان صرف اور صرف حکومت کا ہی ہوگا ۔ ایڈ ہاک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی دھرنے سے گوہر سلیم آفریدی ایڈوکیٹ نائب صدر ملگری وکیلان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل خون کے آنسو روتا ہے کہ جب ہم دیکھ رہے ہیں کہ ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ اپنے مطالبات کے حصول کیلئے سٹرکوں پر ہے۔

آج ہم تمام وکلاء برادری یکجا ہوکر آئے ہیں آپکے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں وزیر اعلی صاحب ہوش کے ناخن لیں اپنے پالیشیے چمچوں کی غلط بیانی پر ایکشن لیں ہوش کے ناخن لیں کہیں دیر نا ہوجائے ۔ مدینے کی ریاست کے دعویداروں جب ملک کا سب سے زیادہ تعلیم یافتہ طبقہ اپنے حقوق کیلئے نکلا ہے تو یہ آپکی نااہلی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل قیصر زمان نے ایڈہاک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درودوں کا مسیحا آج اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر ہے کرونا کے ہیروز اس طرح دربدر ہوکر اپنے حق کیلئے سڑکوں پر رسوا ہورہے ہیں جو کہ ایک علمیہ ہے۔۔ پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں قانونی کسی بھی قسم کی معاونت کیلئے ہماری خدمات حاضر ہیں ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا اخیتار ولی خان نے ایڈ ہاک ڈاکٹرز کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوری چوک فریاداور رونے کی جگہ بن چکا ہے ۔ ان ایڈہاک ڈاکٹرز میں کوئی بھی وزیر کا بیٹا نہیں ہے پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ ہم اپر مدینے کی ریاست کے

https://www.youtube.com/watch?v=DpOtxPQ3TPAدعویدار جھوٹے

حکمران مسلط ہیں ۔ دھرنے کی جگہ سے کچھ ہی منٹ کے فاصلے پر صوبے کے باپ کی حیثیت رکھنے والا وزیر اعلی موجود ہے جو اندھا گونگا اور بہرہ ہے اسکے کانوں میں سیسہ ڈلا ہوا ہے۔ اسکے بغل میں گورنر بھی ہے وہ گورنر جو کہیں پر بھی احتجاج مظاہرہ یا دھرنا ہوتا تھا تو ایک مس کال پر پہنچتا تھا آج وہ کہاں ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن آپکا حق لے کر رہیگی ۔ آپکے تمام مطالبات میں کوئی ایسا مطالبہ نہیں ہے جس سے بندہ آنکھیں پھیر لے ۔ میں دھرنے کے ارد گرد تمام قانون نافز کرنیوالے اداروں کو بولتا ہوں کہ ان ڈاکٹرز کے جائز مطالبات ہیں جو اسوقت اپنے حقوق کے حصول کیلئے نکلے ہیں ۔ اگر ان پر آنچ آئی تو میں اسکا حساب لو نگا۔ اختیار ولی نے مزید کہا کہ عمران خان نے 50/50 روپے تک پیٹرول مہنگا کرکے 5 روپے سستا کرکے ڈرامہ لگا رکھا ہے۔ ملک مہنگائی سے دوچار ہے غریب آدمی دن بدن مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں پر خودکشیاں کررہا ہے ۔ ایم ٹی آئی پر لعنت بھیجتا ہوں غریب سارا علاج پہلے فری کرواتا تھا اب بجلی گیس

کے بل مہنگا آٹا یاناپید چینی خریدے اپنے بچوں کیلئے یا وہ ایم ٹی آئی قانون کے تحت اپنا یا اپنے یوی بچوں کا علاج کروائے ۔میں یہاں سے سیدھا اسمبلی جارہا ہوں اور اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس دے رہا ہوں اگر مسئلہ پھر بھی یہی رہا تو آپکے قافلے کی کمان میں کرونگا اور آپکا یہ قافلہ سی ایم ہاؤس ،اسمبلی جائیگا پھر کوئی آئے اور ہمیں اٹھائے وہاں سے ۔