قصور شہر سے اہم خبریں۔

قصور شہر سے اہم خبریں۔
==============

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحی گاؤں قتلوحی میں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جواں سالہ لڑکی شدید زخمی ریسکیو1122کی ٹیم کی موقع پر پہنچ کر برقت کاروائی۔قصور کے نواحی گاؤں قتلوحی میں ایک گھر کے خستہ حال چھت گرنے سے چھت کے ملبے تلے دب کر بیس سالہ (ر) بی بی شدید زخمی ہوگئی واقع کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچی اور زخمی ہونے والی لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
==========================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحی علاقے چونیاں سے جواں سالہ لڑکا لاپتہ ورثاء نے پولیس سے مدد طلب کرلی۔رانا محمد عباس نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بیس سالہ بیٹا بلال گھر سے چونیاں کپڑے وغیرہ لینے کے لیے گیا جو تاحال لاپتہ ہے اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا خدشہ ہے کہ میرے بیٹے کو نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے اسے تلاش کیا جائے پولیس تھانہ چھانگا مانگا مصروف کاراوئی ہے۔

============================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)گردونواح میں 15نمبر پر بوگس کال کرنے پرمقامی پولیس نے 25Dٹیلی گراف کے تحت کالرز کے خلاف مقدمات درج کرلیا۔طیب نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں میں اطلاع دی ہے کہ میرے گھر سے نامعلوم چور ساڑھے چار تولہ طلائی زیورات اور پانچ لاکھ روپے نقدی لے گئے ہیں پولیس تھانہ مصطفے آباد سے فوری طورپر کاروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی عبدالرزاق نے موقع پر جانچ پڑتال کی تو کالر کا نمبر بھی بند جارہا تھا اور ایسی کوئی واردات بھی نہیں ہوئی تھی جس پر پولیس نے کالر کے خلاف بوگس کال کرنے پر 25Dٹیلی گراف کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح سے ذوالفقار علی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں اطلاع دی ہے کہ چار کس نامعلوم تین سے چار لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے ہیں اے ایس آئی پھول محمد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر جانچ پڑتال کرکے بتایا ہے کہ کالر کے ساتھ ایسی وادات نہیں ہوئی جس پر پولیس نے کالر کے خلاف 25Dٹیلی گراف کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحی علاقے الہ آباد سے جواں سالہ لڑکی اغواء پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔منظور نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بیٹی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزمان عادل انور بمعہ دوکس نامعلوم میری بیٹی (م) کو اغواء کرکے لے گئے ہیں پولیس تھانہ الہ آباد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔

======================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پرپولیس پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے متحرک،شہری اپنے بچوں کو خونی کھیل سے دور رکھیں ڈی پی او قصور۔پولیس پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے متحرک،پولیس کی شہر کے مختلف حصوں میں پتنگ بازی کے خلاف کڑی نگرانی،تفریح کے نام پر پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ڈرون کیمروں اور دوربین سے نگرانی کی جارہی ہے،گزشتی تین روز کے دوران مختلف علاقوں سے پتنگ باز منچلے ایک سو بیس سے زائد پتنگوں اور ڈور کی چرخیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار،ملزمان سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد۔ ڈی پی اوصہیب اشرف کی خود مختلف علاقوں میں چیکنگ، انہوں نے کہا کہ شہری اپنے بچوں کو اس خطرناک اور خونی کھیل سے دور کھیں۔

=======================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور و گردونواح میں چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم لاکھوں روپے کے طلائی زیورات،نقدی رقم،موٹر سائیکل،قیمتی درخت ودیگر سامان لے گئے ۔ بھٹہ سوہن دین کی رہائشی ثمیہ بی بی نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر سے نامعلوم چور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات اور بیس ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ہیں۔غلام مجبتیٰ نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ ٹھینگ چک7کے قریب نامعلوم زبردستی میری 125موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ہیں۔محمد یسین نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ نامعلوم چور 250درخت سمبل کل مالیت ایک لاکھ پچتر ہزار ورپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔ حسن کبیر نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے فارم سے نامعلوم چور ایل،ای،ڈی،ایک عدد تیس بور پسٹل و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ الہ آباد میں ثمیہ بی بی نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم ادریس میرے گھر سے ایک عدد چیک اور طلائی زیورات کل مالیت پینتیس ہزار روپے چوری کرکے لے گیا ہے۔جمشیر کلاں کے رہائشی رشید احمد نے پولیس تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری دوکان سے نامعلوم چور دس ہزار روپے نقدی رقم چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
====================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور عیدے شاہ روڈ کے علاقے میں مدرسہ میں پڑھنے والی لڑکی کا پیچھا کرنے پر محلہ داروں نے ایک اوباش کی درگت بناڈالی اوباش نے پٹائی کرنے والوں کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروادیا۔اٹھائیس سالہ عظیم نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں اسلام آباد بستی کا رہائشی ہوں اور عیدے شاہ روڈ پر المنیرا مسجد کے مدرسہ میں ایک نامعلوم لڑکی پڑھنے آئی تھی اور میں اس کا پیچھا کرتے ہوئے ایک دو دفعہ مدرسہ بھی گیا ہوں جس پر محلہ کے علی رضا،محمداعظم،شوکت علی اور رمضان نے ڈنڈوں سوٹوں سے لیس آئے اور میری جم کے پٹائی کی اور دائیں سائیڈ کے بال بھونویں اور مونچھیں بھی مونڈ دیں ہیں جبکہ میں بے گناہ ہوں۔پولیس تھانہ صدر مصروف کاروائی ہے۔

=======================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے نواحی گاؤں بگر ی سے شادی شدہ خاتون کو اس کا سابق شوہر اغواء کرکے لے گیا مقامی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ریاست علی نیپولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں مزدور ہوں میری بیوی بگری کی رہائشی ہے میں ااسے لینے بگری گیا تو وہاں گھر میں نہ موجود نہ ہونے پر اسے تلاش کیا مگر اس کا کوئی سراغ نہ ملا پھر جانچ پڑتال پر پتہ چلا کہ اس کا سابقہ شوہر اور محمد اشفاق اور عباس وغیرہ میری بیوی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر اپنے ساتھ گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے ہیں اسے بازیاب کروایا جائے پولیس تھانہ صدر مصروف کاوارئی ہے۔