چونیاں میں اوباش نوجوانوں نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ رسول پورہ قصور میں خاتون نے شور مچا کر اپنی عزت بچا لی

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)چونیاں میں اوباش نوجوانوں نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ رسول پورہ قصور میں خاتون نے شور مچا کر اپنی عزت بچا لی۔ سکندر کی بیوی طاہرہ بی بی الہ آباد سے اپنے گھر شیر گڑھ جانے کے لئے نکلی مگر اسے کوئی سواری نہ ملی تو اس نے اپنے شوہر کے دوست کاشف کو فون کیا جو اپنے دیگر دو دوستوں کے ساتھ آگیا اورمجھے ساتھ بیٹھا لیا مگر چونیاں کے قریب لیجا کر انہوں نے زبردستی میرے ساتھ اجتماعی طور پر زیادتی کی۔ پولیس تھانہ صدر چونیاں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ رسول پورہ قصور کے رہائشی محمد ساجد نے پولیس تھانہ بی ڈویژزن کو درخواست دی ہے کہ میرے غیر موجودگی میں محلے کا اوباش نوجوان سرور گھر آیا اور میری بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے لگا تاہم میری بیوی صغراں بی بی نے شور مچا دیا جس پر پکڑے جانے کے ڈر سے ملزم موقع سے فرارہوگیا۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔