محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی ای ٹرانسفر پالیسی

تحریر ۔۔۔۔۔شہزاد بھٹہ
====================


حکومت پنجاب محکمہ قانون اینڈ پارلیمنٹری افیئرز نے 18 مارچ 2021 کو محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے بنائی گئی ٹرانسفر پالیسی 2021 پنجاب گزیٹ میں شائع کی جو فوری طور پر نافذ ھو گئی
ٹرانسفر پالیسی میں بتایا گیا کہ محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کے ساتھ دیگر پروفیشنلز سٹاف جو پنجاب بھر کے مختلف اسپشل ایجوکیشن کے اداروں میں اپنے کیڈرز کی پوسٹس پر تعینات ھیں، ان سب کی ٹرانسفر پر مکمل پابندی ھو گئی
کسی آفیسر یا ملازم کو اپنی پسند کے ادارے یا پوسٹ یا شہر میں ٹرانسفر کروانے کے لیے کوئی حق حاصل نہیں ھوگا
اگر کسی ادارے یا شہر میں کوئی پوسٹ خالی ھو گئی تو اس پوسٹ کے خلاف ٹرانسفر کے لئے میرٹ بنایا جائے گا
ھر سال صرف گرمیوں کی چھٹیوں میں محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ٹرانسفر شیڈول جاری کیا جائے جس کے تحت اساتذہ پروفیشنلز یا دیگر ملازمین اپنے اپنے تبادلے کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ھیں
کسی پوسٹ پر نئی پوسٹنگ/ تعینات پر کم از کم تین سال قیام ضروری ھے
صرف خالی پوسٹ پر ھی کسی کا تبادلہ ھو سکتا ھے اس کے علاؤہ ھر قسم کے تبادلہ پر پابندی رھے گئی
3 ۔۔۔ اگر کوئی پوسٹ خالی ھو گئی تو اس پر ٹرانسفر/ پوسٹنگ کروانے کے لیے ایک میرٹ فارمولا بنایا گیا ھے جس میں نمبرز کی ترتیب یوں ھے
$ دور دراز علاقوں میں سروس 30 نمبر
نئی تقرری یا ٹرانسفر پر پہلے تین سال کے کوئی نمبر نہیں دئیے جائیں گئے
دور دراز علاقوں میں تعینات ملازمین کو سالانہ بنیادوں پر فاصلے کی بنیاد پر میرٹ بناتے وقت نمبر دیئے جائیں گے اگر آپ کے گھر سے پوسٹنگ جگہ کا فاصلہ 101 کلو میڑ یا زیادہ ھو تو آپ کو ایک سال کے پانچ نمبر ملیں گئے اگر فاصلہ 51 سے 100 کلو میٹر ھو تو ایک سال کے 3 نمبر اور اگر فاصلہ 26 سے 50 کلو میٹر دور ھو تو درخواست گزار کو 2 نمبر عنایت کئے جائیں گے اور 25 کلو میٹر دور تک کوئی نمبر نہیں دیا جائے زیادہ سے زیادہ درخواست گزار کو 30 نمبر دیئے جا سکتے ہیں

$ سینارٹی 10 نمبر
نئی تقرری یا ٹرانسفر پر پہلے تین سال کے کوئی نمبر نہیں دیا جائے گا تین سال کے بعد کسی پوسٹ پر تعیناتی پر درخواست گزار کو ھر سال کے 2 نمبر دیئے جائیں گئے

$ ویڈلاک 15 نمبر
درخواست گزار صرف اسی صورت میں ویڈ لاک بنیاد پر ٹرانسفر کی درخواست دے سکتا ھے کہ جہاں وہ جانا چاھتا ھے وھاں مطلوبہ سیٹ خالی ھو تو اس کے لئے اس کو اپنی بیوی / خاوند کا ڈومیسائل اور نکاح نامہ لازمی پیش کرنا ھوگا ایک ھی ڈسڑکٹ میں رہنے والے ملازمین ویڈ لاک بنیاد پر ٹرانسفر کی درخواست جمع کروانے کے مجاز نہیں ھوں گئے جو درخواست گزار ان شرائط کو پورا کرتا ھو گا اس کو میرٹ میں 15 نمبر دیئے جائیں گئے
$ ترجیحی بنیاد۔ 10 نمبر
اگر درخواست گزار خاتون افسر یا ملازمہ بیوہ یا طلاق یافتہ ھو تو اس خاتون افسر یا ملازمہ کو میرٹ میں ترجیحی بنیاد پر 10 نمبر دیئے جائیں گئے
$ معذوری 20 نمبر
درخواست گزار اگر معذور ھو تو اس کو میڈیکل بورڈ سے جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ پیش کرنے پڑے گا تب اس کو 20 نمبر ملیں گئے اگر کسی درخواست گزار کا خاوند یا بیوی معذور ھے تو معذوری سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر 10 نمبر دیئے جائیں گئے
$ اکیڈمک رزلٹ۔ 15 نمبر
ٹرانسفر کے لیے درخواست جمع کروانے والے ٹیچنگ سٹاف کو پانچویں ،اٹھویں، دسویں یا بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں اچھے اکیڈمک رزلٹ پر 15 میں سے نمبر دیئے جائیں گئے بورڈ امتحانات میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کی شرکت لازم کروانے پر پچھلے تین سال کی کارکردگی پر نمبر دیئے جائیں گئے اور اگر کسی استاد کے بورڈ کے امتحانات میں اپنے سٹوڈنٹس شامل نہ ھوئے تو اس کو 0 نمبر دیا جائے گا
جو درخواست گزار بورڈ کی کلاس نہیں پڑھاتے اس کے سکول زرلٹ پر نمبر دیئے جائیں گئے
(نوٹ ویڈ لاک،ترجیجی بنیاد،معذوری و دیگر بنیادوں پر ٹرانسفر کے لیے درخواست صرف اس صورت میں شمار کی جائے گئی جب کوئی سیٹ یا پوسٹ خالی یا دستیاب ھو گئی بصورت دیگر کوئی درخواست قابل قبول نہیں ھو گئی
بلکہ ایک چیز واضح ھے کہ تبادلہ یا ٹرانسفر کسی اسپشل ایجوکیشن ٹیچنگ یا نان ٹیچنگ سٹاف کا کوئی بنیادی حق نہیں ھے )
4.. ٹرانسفر پالیسی کے تحت مندرجہ ذیل صورتوں میں ٹرانسفر یا پوسٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ھو گئی
# وہ ملازمین جو چھٹی سے واپس آئیں یا deputation یا نوکری سے برخاست (suspended) ھوں
# پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سفارش پر بھرتی ھونے والے نئے ملازمین یا محکمانہ ترقی پانے والے ملازمین یا سزا کے طور پر تنزل ھونے والے ملازمین
# باھمی تبادلہ Mutual transfer
انتظامی بنیادوں پر تبادلہ
# وہ ملازمین جو کسی معتدی یا لاعلاج مرض میں مبتلا ھوں بشرطیکہ وہ میڈیکل بورڈ سے تصدیق کروا کر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کریں
# اگر کوئی ملازم کسی erratic پوسٹنگ پر تعینات ھو اس کی نشاندھی پر اس کا تبادلہ اسی کے کیڈر پوسٹ پر تبادلہ کیا جائے گا
5..مندرجہ ذیل صورتوں میں بھی تبادلوں پر پابندی ھو گئی
اے ۔۔Against irrelevant Subjects
بی ۔۔ کسی بھی ادارے یا جگہ پر lone basis پر ایڈجسٹمنٹ نہیں ھو سکتی اور نہ عارضی طور ڈیوٹی لگائی جاسکتی اور نہ ھی کسی ادارے یا آفس میں کسی آفیسر یا ملازم کی attachment بھی نہیں ھو سکتی
سی ۔۔اگر کسی پرائمری سکول یا سنٹر کی تمام خواتین سٹاف میٹرنٹی لیو پر چلا جائے یا دیہی علاقے میں واقع سکول بند پڑا ھو تو اس ادارے میں اٹیچمنٹ (attachment) یا لون بسس( loan basis ) پر ڈیوٹی لگائی جا سکتی ھے
ڈی ۔۔کسی بھی ادارے کے سربراہ کا تبادلہ نہیں ھو سکتا جب تک اس کا متبادل موجود نہ ھو
ای۔۔ کسی بھی ادارہ میں متعلقہ کیڈر کا اگر صرف ایک ھی بندہ تعینات ھو اس کا بھی تبادلہ نہیں ھو سکتا جب تک اسکا متبادل نہ ملے
ایف۔۔۔ کسی بھی انتظامی بنیادوں پر اس وقت تک تبادلہ نہیں ھو سکتا جب تک پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت انکوائری مکمل نہ ھو اور اس پر لگایا گیا الزام ثابت نہ ھو سکے
جی ۔۔کسی بھی ملازم یا افسر جن کی ریٹائرمنٹ میں دو سال یا کم عرصے رہ جائے ان کو کسی اور جگہ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا جب تک اس کے خلاف کوئی انتظامی کاروائی درست ثابت نہ ھو جائے یا وہ متعلقہ افسر / ملازم خود ٹرانسفر کی درخواست نہ دے یا محکمانہ ترقی / ایراٹک پوسٹنگ کی نشاندھی پر بھی تبادلہ کیا جا سکتا ھے
6۔۔۔ کنڈکنٹ ( contact )ملازمین یا افسرز کی ٹرانسفر کنڈکٹ پالیسی 2006 کے تحت ھی ھوں گئے
7 ۔۔۔باھمی تبادلے Mutual transfer
مجاز اتھارٹی ( competanat Authority ) صرف اسی وقت باھمی تبادلہ کرے گئی جب باھمی تبادلہ کروانے والے دونوں آفیسرز یا ملازمین تحریری طور پر حلفیہ بیان دیں گئے دونوں ایک ھی کیڈر یا سکیل پر تعینات ھوں گئے اگر کسی ملازم کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال کا عرصہ باقی ھو تو وہ کسی دوسرے کے ساتھ باھمی تبادلہ نہیں کروا سکتا
8 ۔۔۔ٹرانسفر بخلاف انتظامی پوسٹس
Transfer against administrative posts
کسی بھی انتظامی پوسٹ یعنی ڈائریکٹرز،ڈسڑکٹ اسپشل ایجوکیشن آفیسر،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسٹینٹ ڈائریکٹرز پر تعیناتی کی مدت تین سال ھو گئی اور مجاز اتھارٹی ان کی مدت میں زیادہ سے زیادہ ایک سال کا اضافہ کر سکتی ھے
9… ریٹائرمنٹ سے پہلے ٹرانسفر
Transfer before retirement on superannuation
کسی بھی آفیسر یا ملازم جس کی ریٹائرمنٹ میں دو سال یا اس سے کم عرصے رہ جائے تو تو اس کو اپنی پسند کے ادارے یا جگہ پر تبادلہ کی آپشن دی جائے گئی یہ آپشن پسند کے اسٹیشن یا پوسٹ میں صرف ایک میں دی جائے گئی دونوں کے لئے آپشن نہیں دی جائے گئی
یہ مجاز اتھارٹی کے اختیار میں ھے کہ وہ ریٹائرڈ ھونے والے آفیسر یا ملازم کو اس کی درخواست پر باعزت طور پر تبادلہ کرے لیکن مجاز اتھارٹی قانونی طور پر پابند نہیں ھے
اگر کسی آفیسر یا ملازم کی مجموعی رپورٹ تسلی بخش نہیں ھے تو اس کو یہ آپشن نہیں دیا جائے گا
10…. تبادلہ کی صرف وہ درخواستیں قابل قبول ھوں گئی جو through per channel دی جائیں گئیں