میرپورخاص پولیس کی دیسی شراب تیار کرنے والے ملزمان کے خلاف آپریشن، ایک ملزم کا گرفتار کر کے تین ہزار 510لیٹر دیسی شراب بر آمد کر لی


میرپورخاص == تحسین احمد خان === میرپورخاص پولیس کی دیسی شراب تیار کرنے والے ملزمان کے خلاف آپریشن، ایک ملزم کا گرفتار کر کے تین ہزار 510لیٹر دیسی شراب بر آمد کر لی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کے احکامات کی روشنی میں ٹنڈو جان محمد پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد ایاز بھٹی کی متعلقہ تھانے کی حدود میں دیسی شران تیار کر کے فروخت کرنے والے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عزیزاللہ جروار کوگرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 3510

لیٹر دیسی شراب برآمدکرلی ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 12/2022 زیر دفعہ 3/4 حدود آردیننس ایکٹ ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ٭٭
=========================

میرپورخاص ٹنڈو جان محمد میں پویس نے کاووائی کرتے ہوئے دیسی شراب 3510 لیٹر ملزم عزیز جروار گرفتا ر کرلیا