-قصور شہر کی اہم خبریں۔پینتیس سالہ شخص دو سو فٹ گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔-پولیس کاشادی کی تقریب میں مجرا پارٹی پر چھاپہ ، دو خواجہ سراء سمیت پانچ منچلوں کو گرفتار کرلیا-

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)رسولپورہ قصور میں پینتیس سالہ شخص دو سو فٹ گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو کی ٹیم کے مطابق 35 سالہ شفقت گزرتے ہوئے پاؤ ں پھسلنے سے دو سو فٹ گہرے کنویں میں جا گرا اور جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو کی امدادی ٹیم نے شفقت کی کاوش کو کنوے سے برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے
=======================
قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) علی احمد شاہ کالونی قصور میں پولیس کاشادی کی تقریب میں مجرا پارٹی پر چھاپہ ، دو خواجہ سراء سمیت پانچ منچلوں کو گرفتار کرلیا۔خواجہ سراؤں پر پولیس کی جانب سے تشدد ۔۔19فروری کی رات تھانہ اے ڈویژن پولیس کو اطلاع ملی کہ علی احمد شاہ کالونی میں شادی کی تقریب میں مجرا ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہو رہے ہیں، ساؤنڈ سسٹم کے بے دریغ استعمال سے فحش گانوں پر ڈانس کیا جارہا ہے۔اطلاع پا کر ڈیوٹی پر مامور موبائل گشت نے رات 3بجے کے قریب مجرا پارٹی کے خلاف کاروائ کرتے ھوئےپولیس نے تین منچلوں سمیت دو خواجہ سرا کو حراست میں لیا اور پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 294 اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا تاہم ڈی پی اوقصور محمد صہیب اشرف نے خواجہ سرا کی طرف سے تشدد کی درخواست پر ڈی ایس پی سٹی کو انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں انکوائری مکمل ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔
============================
قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ نیاز نگر میں 21 سالہ نوجوان گڈی اڑانے والی دھاتی ڈور کے ساتھ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ 21سالہ طیب گزشتہ رات محنت مزدوری کے بعد گھر جار ہا تھا کہ جب وہ نیاز نگر چوک میں بجلی کے پول کے ساتھ لٹکتی ہوئی گڈی اڑانے والی کلچ کی تار سے چھو جانے سے طیب شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصورلایا گیا مگر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، طیب کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ طیب کی موت بجلی کے کھمبے سے گڈی اڑانے والی دھاتی ڈور لگنے سے ہوا ہے جبکہ ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے طیب کی موت بجلی یا دھاتی ڈور سے ہوئی اس سلسلہ میں مذید تحقیقات کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو اصل حقائق تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
===========================
قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)پیکا آرڈیننس صحافیوں کی آواز دبانے کے ساتھ عام آدمی کی بھی شخصی آزادی سلب کرنے کا آرڈیننس ھے مشترکہ اعلامیہ پریس کلب قصور تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع بھر سے تعلق رکھنے والی تمام صحافتی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے پیکا آرڈیننس کو مسترد کردیا گیا شرکاء نے اظہار خیال۔کرتے ھوئے کہا کہ موجودہ آرڈیننس نے مارشل لاء کے تمام ادوار کے قوانین کو پیچھے چھوڑ دیا ھے اور پاکستان کی تاریخ میں ایسے کالے قانون کی نظیر نہیں ملتی ایسے قانون کو مکمل مسترد کرتے ھیں ھنگامی اجلاس کے اختتام پر تمام تنظیموں نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ یہ آرڈیننس صحافیوں کی آواز دبانے کے ساتھ عام آدمی کی شخصی آزادی کو بھی سلب کرتا ھے اسے مسترد کرتے ھیں
================================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) پولیس پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے متحرک،ڈران کیمروں سے نگرانی جاری، رواں ماہ کے دوران87 ملزمان گرفتارملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں پتنگیں اوردھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد،77 مقدمات درج،پتنگ بازی خونی کھیل،ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی اوقصورصہیب اشرف۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصورمحمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پرایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی ضلع بھر میں پتنگ بازووں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،شہری علاقوں میں ڈران کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے،کریک ڈاؤن کے دوران77مقدمات درج کیے گئے اور87ملزمان کو حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے7000پتنگیں،500داھتی ڈور کی گوٹیں، چرخیاں اور آلات ڈور و پتنگ سازی برآمد کی گئیں۔ڈی پی اوقصورمحمد صہیب اشرف نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جس علاقہ میں پتنگ بازی ہوئی تو متعلقہ پولیس افسر ذمہ دار ہوگا جس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں ورنہ فوری مقدمہ درج کیا جائے گا

====================================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)ڈی پی اوقصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی کریمنلز کے خلاف کاروائیاں جاری، ڈکیت گینگ کے تین ارکان سمیت 27جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ، منشیات، داؤ پر لگی رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ضلع بھر میں کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ صدر قصور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث وقار عرف وقاری ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے نقدی ایک لاکھ روپے، تین موٹرسائیکل، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش راہزنی کی 8وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اسی طرح تھانہ صدر قصور نے مرغوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے 16جواریوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 25000روپے کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کیا، تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں پانچ سال سے مطلوب کیٹگری اے کے خطرناک مجرم اشتہاری انصار اور دو منشیات فروشوں کوکو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس اور 40لیٹر زہریلی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے، تھانہ الٰہ آباد پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں چار سال سے مطلوب کیٹگری اے کے دو خطرناک مجرم اشتہاریوں ساجد عرف ثاقب اور امین عرف امینی کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جار ی ہے۔ اسی طرح تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ایک ڈاکو سمیت تین جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف برآمد کرلی ہے۔

===================================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)روسہ اڈا کے قریب تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالبعلم جاں بحق جبکہ طلبہ اور دیگر شہریوں نے ٹرک کو آگ لگا دی۔ طالبعلم محمد تابش موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ روسہ اڈا کے نزدیک ایک تیز رفتا ڈمپر ٹرک نمبر 2817/C نے اس کو کچل دیا جس سے طالب علم موقع پر جاں بحق ہو گیا جس پر طلباء اور شہریوں نے احتجاجاً ٹرک کو آ گ لگا دی اور احتجاجی مظاہر ہ کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹرک ڈرائیور کو گرفتا ر کیا جائے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔