تنظیم نو یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت

February,2022

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی یوتھ ونگ کا سالانہ جنرل اجلاس کویت کے علاقے فروانیہ میں منعقد ہوا، جس میں یوتھ ونگ کےارکان کی بڑی تعدادنےشرکت کی.
کمپئرنائب صدر یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی عبدالغفارملک نےکی اور عمدگی سےپروگرام کوپیش کیا.پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت بدر اخلاق نے حاصل کی۔صدر یوتھ ونگ IEC نوید پاشا کے والد صاحب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ درس قرآن الکریم جس کا موضوع اطاعتِ نظم تھامحترم امتیاز بھٹی صاحب نے ذبردست انداز میں پیش کیا۔
ذمہ دار تعلقات عامہ و نائب جنرل سیکرٹری اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت برادر صدف علی صدف نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے میں اس کی اصل طاقت ہوتے ہیں ۔
اجلاس میں یوتھ ونگ کی تنظیمِ نو کےبارے میں گفت و شنید کی گئی، جس میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے اپنے کام کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کے لیئے اپنی قیمتی آراء و تجاویز پیش کیں۔ مرکزی مجلسِ عاملہ کی جانب سے جناب برادر نوید پاشا صاحب کو سال 2022 کے لیے یوتھ ونگ کا نیا صدر نامزد کیا گیاہے۔
یوتھ ونگ کے تمام اراکین نے مرکزی مجلسِ عاملہ کے فیصلوں کی بھر پور تائید کی اور نئی قیادت کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
یوتھ ونگ کی نئی قیادت اور تمام اراکین نے عہد کیا کہ وہ اپنے اکابرین کی طرف سے دیئے گئے اقامتِ دین کے فریضہ اور فلاح انسانیت کی خدمت، کویتی قوانین کا احترام اور کویت میں پاکستانی حب الوطنی کے راستے پر چلتے ہوئے اس مشن کو جاری و ساری رکھیں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں اس مقصد کے لیے صرف کردیں گے۔
مرکزی صدر یوتھ ونگ برادر نوید پاشا نے مرکزی مجلسِ عاملہ کے فیصلے کی تائید اور اراکین یوتھ ونگ کی طرف سے مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
صدر یوتھ ونگ نوید پاشا نے کام کو موثر بنانے کے لیے کویت کے مختلف علاقوں میں ممبران یوتھ ونگ کے باہمی مشورے سے ذمہ داریاں تفویض کیں، جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ ملک عبدالغفار
مرکزی جنرل سیکرٹری احسن ارشد چودھری۔

چپٹر-1 کویت سٹی
صدر : حسن ارشد چوہدری
نائب صدر : نثار صادق بٹ
سیکرٹری : چوہدری بدر اخلاق

چپٹر-2 حولی و سالمیہ
صدر : عابد نعیم
نائب صدر : لیاقت علی بٹ
سیکرٹری : عثمان جاوید

چپٹر-3 خیطان
صدر : انجینئر زاہد خادم
نائب صدر : محمدذیشان

چپٹر-4 فروانیہ
صدر : ملک عبدالغفار
نائب صدر : امتیاز بھٹی
سیکرٹری : محمد علی گجر

چپٹر-5 جلیب الشیوخ
صدر : چوہدری محمد افضل
نائب صدر : ابراہیم ہنجرا
سیکرٹری : محمد رفاقت

چپٹر-6 فحاحیل
صدر : سید ابرار شاہ
نائب صدر :محمد ظہیر ارشاد

یوتھ کلب کے ذمہ دار: محمد ذیشان
سپورٹس کمیٹی کے ذمہ دار :صاحبزادہ فیصل امین تربیتی کمیٹی کے ذمہ دار: بدر اخلاق
تعلقات عامہ کے ذمہ دار: ابراہیم شریف
ایوینٹ مینجمنٹ کے ذمہ دار محمد راحیل مہر اور رفاقت علی سیٹھی
میڈیا کے ذمہ دار عرفان آمین اور لیاقت علی بٹ

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے مرکزی صدر جناب جاوید اقبال صاحب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں اور انھوں نے سورہ الکہف کی روشنی میں نوجوانوں کو اپنے رب کیساتھ مضبوط ربط اور اقامت دین کے علم کو بلند کرنے کی اہمیت اور ضرورت پر پُر مغز خطاب کیا
پروگرام کے آخر میں حکومت کویت ، پاکستان کی سلامتی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر پُرتکلف ظہرانہ سے اراکین کی تواضع کی گئی۔
رپورٹ: آئی ای سی۔ (میڈیا سیل)